بھارت کے بھگت گورنرسندھ کے محسن ہیں‘ شہرقائدؒ کوامن وآشتی کاگہوار ہ بنانے کیلئے گورنر سندھ کو فوری ہٹاناہوگا

ْپاک سرزمین پارٹی برطانیہ کے مرکزی صدرچودھری محمدالطاف شاہد کا استقبالیہ تقریب سے خطاب

جمعرات 20 اکتوبر 2016 20:14

لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 20 اکتوبر2016ء) پاک سرزمین پارٹی برطانیہ کے مرکزی صدرچودھری محمدالطاف شاہد نے کہا ہے کہ بھارت کے بھگت گورنرسندھ کے محسن ہیں۔گورنرسندھ انتہائی ڈھٹائی اوربے شرمی سے غداروں کواپنامحسن قراردے رہا ہے۔عشرت العباد کی وفادرایاں ان عناصر کے ساتھ ہیں جوپاکستان کے محب نہیں۔شہرقائدؒ کوامن وآشتی کاگہوار ہ بنانے اورسانحہ 12مئی میں ملوث مجرمان کوکیفرکردارتک پہنچانے کیلئے گورنر سندھ کوہٹاناہوگا۔

مختلف مقدمات میں ملوث شخص کو سندھ میںگورنر کی مسند پربٹھاناایک بڑاسوالیہ نشان ہے۔پاک سرزمین پارٹی کے مرکزی چیئرمین مصطفی کمال ٬مرکزی صدر انیس احمدقائم خانی اورمرکزی سیکرٹری جنرل رضاہارون عہدحاضر کے فرعونوں اورغداروں کاللکارا ہے اوران کے غداروں کے سہولت کار ہماری قیادت کیخلاف ذاتیات پراتر آئے ہیں۔

(جاری ہے)

وہ جمعرات کوایک استقبالیہ سے خطاب کررہے تھے ۔

چودھری محمدالطاف شاہدنے مزید کہا کہ عشرت العباد کے ہوتے ہوئے کراچی میں بدامنی اوربھتہ خوری کاسدباب نہیں ہوگا۔گورنر سندھ کی سیاست ریاست کے قومی مفادات کیلئے خطرہ ہے ۔انہوں نے کہا کہ لندن کی ڈکٹیشن پرپاکستان کی محب وطن قوتوں پرحملے کرنیوالے عناصر قابل گرفت ہیں۔پاکستان کی بنیادوں پرحملے کرنیوالے کسی منصب کے مستحق نہیں ہوسکتے ۔انہوں نے کہا کہ اگرپاکستان میں قانون کی حکمرانی اورانصاف کی فراوانی ہوتی تواس وقت بڑے بڑے مجرم جیل کی کال کوٹھڑی میں ہوتے اورکراچی سمیت چاروں صوبوں میں پائیدارامن کاماحول ہوتا ۔عوام دوست اوردشمن میں تمیزاورتفریق کرسکتے ہیں ٬پاکستانیوںکی وفاداریاں پاک سرزمین پارٹی کی وطن دوست قیادت کے ساتھ ہیں۔

متعلقہ عنوان :