ملک ریاض نے قائد اعظم محمد علی جناح کے نواسے اسلم جناح کی کفالت کی ذمہ داری اٹھا لی

muhammad ali محمد علی جمعرات 20 اکتوبر 2016 19:32

ملک ریاض نے قائد اعظم محمد علی جناح کے نواسے اسلم جناح کی کفالت کی ذمہ ..

کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔20اکتوبر 2016ء) ملک ریاض نے قائد اعظم محمد علی جناح کے نواسے اسلم جناح کی کفالت کی ذمہ داری اٹھا لی ہے۔ تفصیلات کے مطابق کچھ عرصہ قبل انکشاف ہوا تھا کہ قائد اعظم محمد علی جناح کے نواسے اسلم جناح کراچی میں اپنے خاندان کے ہمراہ کسم پرسی کی زندگی گزار رہے ہیں جن کی کفالت کرنے زحمت کسی بھی حکومت یا سیاسی جماعت کو نہ ہوئی۔

(جاری ہے)

تاہم اب اس حوالے سے بحریہ ٹاون کے مالک ملک ریاض کی جانب سے شاندار اعلان کیا گیا ہے۔ ملک ریاض نے اسلم جناح کی کفالت کی ذمہ داری اٹھا لی ہے۔ اسلم جناح اور ان کے خاندان کو ملک ریاض کی جانب سے ماہانہ 75 ہزار روپے کا وضیفہ دیا جائے گا۔ ملک ریاض کے اس قبل تحسین اقدام کے باعث اسلم جناح کے خاندان کی معاشی حالت جلد بہتر ہونے کی امید ہے۔