معروف ہدایتکار سعید نور کی جانب سے اسلام آباد کے خوبرو چائے والا ارشد خان کو فلم میں کام کی پیش کش

muhammad ali محمد علی جمعرات 20 اکتوبر 2016 19:26

معروف ہدایتکار سعید نور کی جانب سے اسلام آباد کے خوبرو چائے والا ارشد ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔20اکتوبر 2016ء) معروف ہدایتکار سعید نور کی جانب سے اسلام آباد کے خوبرو چائے والا ارشد خان کو فلم میں کام کی پیش کش کی گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کے مقامی ہوٹل پر کام کرنے والے خوبرو چائے والے نوجوان ارشد خان نے دیکھتے ہی دیکھتے کامیابی کی نئی منزلیں طے کر لی ہیں۔

(جاری ہے)

سوشل اور الیکٹرانک میڈیا پر شہرت حاصل کرنے کے بعد ارشد خان کا ایک فیشن فرم کی جانب سے معاہدہ طے پا گیا تھا۔

جبکہ اب انہیں پاکستان کے مشہور و معروف ہدایتکار سعید نور کی جانب سے بڑی پیش کش کی گئی ہے۔ سعید نور نے ارشد خان کو اپنی آئندہ فلم میں کام کرنے کی پیش کش کی ہے۔ سعید نور کی آئندہ فلم کا نام کیا ہو گا اور اس کی ریکارڈنگ کا آغاز کب ہوگا، اس حوالے سے مزید تفصیلات تاحال منظر عام پر نہیں آئیں۔

متعلقہ عنوان :