پاک فوج نے برطانیہ میں ویلز آرمی کے سالانہ کیمبرین پٹرول مقابلے 2016میں گولڈ میڈل جیت لیا

جمعرات 20 اکتوبر 2016 19:49

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اکتوبر2016ء) پاک فوج نے برطانیہ میں ویلز آرمی کے سالانہکیمبرین پٹرول مقابلے 2016میں گولڈ میڈل جیت لیا۔پاک فوج کی ٹیم اس سے قبل 2010اور 2015میں بھی ان مقابلوں میں گولڈ میڈلز جیت چکی ہیں۔برطانیہ میں پاکستان کے ہائی کمشنر سید ابن عباس نے گولڈ میڈل جیتنے پر پاکستان آرمی کی ٹیم کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ بین الاقوامی مقابلوں میں کامیابی پاک فوج کے اعلی معیار اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں کا اعتراف ہے۔

(جاری ہے)

برطانیہ کے علاوقے ویلز میں منعقدہ ان مقابلوں میں دنیا کی معروف 120فوجی ٹیمون نے حصہ لیا۔دنیا بھر میں سب سے مشکل سمجھی جانے والی مشقوں میں پاک فوج کے جوانوں نے فولادی قوت برداشت کا مظاہرہ کیا اور سب کو پیچھے چھوڑ دیا۔پاک فوج نے عالمی سطح پراپنی برتری ثابت کرتے ہوئے برطانیہ میں ویلز آرمی کا سالانہ کیمبرین پٹرول مقابلہ ایک مرتبہ پھرجیت کر گولڈ میڈل حاصل کرلیا۔ ان مقابلوں میںپاکستان٬آسٹریلیا٬جرمنی٬کینیڈا٬نیوزیلینڈ٬بھارت٬برازیل۔سوئٹزرلینڈ٬چلی٬بوسنیا٬کوسوا٬نیپال٬ میکسیکو سمیت دیگر ملکوں کی آرمی ٹیموں نے شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :