الائید ہاسپیٹلز کے ٹھیکہ جات میں مبینہ بے ضابطگی پر عدالت نے جواب طلب کر لیا

جمعرات 20 اکتوبر 2016 19:06

راولپنڈی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اکتوبر2016ء)لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بینچ نے راولپنڈی کے الائیڈ ہاسپیٹلز میں کار پارکنگ ٬پی سی او اور دیگر ٹھیکہ جات کی مد میں مبینہ بے ضابطگیوں کی درخواست پر چیئرمین الائیڈ ہاسپیٹلز اور ایم ایس ڈی ایچ کیو سے جواب طلب کر لیا۔

(جاری ہے)

کنٹریکٹر حاجی دائود نے اسد عباسی ایڈووکیٹ کے ذریعے لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بینچ میں دائر درخواست میں موقف اختیار کیا تھا کہ انہوںنے بحیثیت کنٹریکٹر ان ٹھیکہ جات کی مد میں 61لاکھ روپے کی بولی لگائی تھی تاھم ذمہ داران نے زائد رقم کی بجائے یہ ٹھیکہ جات صرف 47لاکھ میں جاری کر دیئے ۔

مذکورہ درخواست کی سماعت جمعرات کو لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بینچ کے جسٹس امیر بھٹی نے کی ۔اس موقع فاضل عدالت نے چیئرمین الائیڈ ہاسپیٹلز اور ایم ایس ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال کو نوٹسز جاری کرتے ہوئے دو ہفتوں میں جواب طلب کر لیا۔