Live Updates

حکومتی لوگوں کاکہنا کہ فوج دھرنے میں نان اسٹیٹ ایکٹرزبھیجے گی۔عمران خان

حکومتی لوگوں نے فوج کوبدنام کرناشروع کردیا،نوازشریف ابھی یہ حال تو ڈرو2نومبرکو کیاہوگا،شریفوں کان کھول کے سن لو،اگراحتجاج پرڈنڈاچلایا توبڑاردعمل آئیگا،کرپٹ وزیراعظم ملک کانظریہ اوراخلاقیات تباہ کردیتاہے۔چیئرمین پی ٹی آئی کافیصل آباد میں خطاب

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعرات 20 اکتوبر 2016 18:56

حکومتی لوگوں کاکہنا کہ فوج دھرنے میں نان اسٹیٹ ایکٹرزبھیجے گی۔عمران ..

فیصل آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔20اکتوبر2016ء) :پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ حکومت نے فوج کو بدنام کرنا شروع کردیا،کہ فوج2نومبرکودھرنے میں نان اسٹیٹ ایکٹرز بھیجے گی،یہ تو فوج کو کمزور کرنے والی بات کررہے ہو،یہی بات دشمن کررہے ہیں،بھارت اور اسرائیل چاہتا ہے کہ ہماری فوج کمزورہو،ابھی یہ حال تو نوازشریف ڈرو2نومبرکو کیا ہوگا،نیاپاکستان زیادہ دور نہیں ہے،شریفوں کی حکومت کان کھول کے سن لو،اگراحتجاج کو پرامن رہنے دیا تو پرامن رہیں گے،گرفتاریاں کیں یا ڈنڈا چلایا تو ہم تیار ہیں،بڑاردعمل آئے گا۔

انہوں نے آج فیصل آباد میں پارٹی ورکرزکنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہنوازشریف کو استعفیٰ دلوانا کیوں ضروری ہے۔تو سنوجب کرپٹ وزیراعظم کرپشن کرتا ہے تو وہ ملک ے اداروں اور اخلاقیات کو تباہ کردیتاہے۔

(جاری ہے)

جب کرپٹ آدمی کسی ملک کا وزیراعظم بنتاہے تو ملک کا نظریہ اوراخلاقیات تباہ کردیتاہے۔وہ کرپٹ لوگوں کا احتساب نہیں کرسکتا،وہ باہر سے لوٹا ہواپیسہ واپس نہیں لاسکتا،نہ وہ آصف زرداری کا چوری کیا ہواپیسہ واپس لاسکتاہے کیونکہ اس کا اپنا پیسہ باہر پڑا ہے۔

انہوں نے کہاکہ کونسا وزیراعظم ہے جو اپنی فوج کو بدنام کرتاہے،لیکن نوازشریف ہندوستان اور اسرائیل کی یہودی لابی کو یہ بتانے کیلئے فوج کو بدنام کررہاہے کہ میں آپ کے ساتھ ہوں۔2تاریخ کو فوج نان اسٹیٹ ایکٹرز بھیجے گی۔فوج کو بدنام کرنا شروع کردیاہے۔یہ تو فوج کو کمزور کرنے والی بات کررہے ہو،یہی بات دشمن کررہے ہیں،بھارت اور اسرائیل چاہتا ہے کہ ہماری فوج کمزورہو۔

انہوں نے کہا کہ ایسا پاکستان بنے گا جہاں خوشحالی ہوگی،بیروزگاری ختم ہوگی اور نوکریاں ملیں گی۔انہوں نے کہا کہ کیایہ چھوٹا سا ٹولہ لوٹتا رہے گااور پھر عدل وانصاف ہوگا کیا؟عمران خان نے واضح کرتے ہوئے کہا کہ شریفوں کی حکومت کان کھول کے سن لو،اگراحتجاج کو پرامن رہنے دیا تو پرامن رہیں گے،گرفتاریاں کیں یا ڈنڈا چلایا تو ہم تیار ہیں،بڑاردعمل آئے گا۔

اسلام آباد کے لوگوں کو بتانا چاہتا ہوں کہ آزادی لینے کیلئے قربانیاں دینا پڑتی ہیں۔نیا پاکستان بننے کے بعدوزیراعظم ،وزیروں اور قبضہ گروپوں کا احتساب شروع ہوگا۔عمران خان نے کنونشن میں ایک لال قمیض والے شخص کا جنون دیکھ کر کہا کہ میں بڑا جنون دیکھا لیکن لال قمیض والے کابڑا جنون ہے،عمران نے اسٹیج پر بلاکرہاتھ ملایا۔انہوں نے کہا کہ فیصل آباد کے جنون کو خراج تحسین پیش کرتاہوں۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات