پاکستان وزیراعظم محمدنوازشریف کی قیادت میں تیزی سے ترقی کر رہاہے‘ حاجی سہیل انجم

جمعرات 20 اکتوبر 2016 18:45

ساہیوال۔20 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اکتوبر2016ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے راہنما حاجی سہیل انجم نے وزیر اعظم محمد نوازشریف کو پاکستان مسلم لیگ ن کا مرکزی صدر ‘میاں محمدشہبازشریف کو پاکستان مسلم لیگ ن پنجاب کا صدر اورملک ندیم کامران کو سینئر نائب صدر پنجاب بلامقابلہ منتخب ہونے پر مبارکباد دی ہے اور کہاہے کہ ان کا انتخاب مسلم لیگی کارکنوں کی دلی آواز ہے ۔

انہوںنے کہاکہ اس وقت پاکستان وزیراعظم محمدنوازشریف کی قیادت میں تیزی سے ترقی کر رہاہے ۔

(جاری ہے)

وزیراعظم کی حکمت عملی اور توانائی منصوبوں کی تکمیل ہوتے ہی ملک کے عوام خوشحال ہوں گے اور سی پیک منصوبوں کی بدولت توانائی بحران کا خاتمہ ہو گا ۔ انہوںنے کہاکہ نوازشریف کی حب الوطنی پر تنقید کرنے والے اپنے گریبانوں میں جھانکیں ان کی اپنی حب الوطنی پر سوالیہ نشان اٹھ چکے ہیں ۔ انہوںنے امید ظاہر کرتے ہوئے کہاکہ شریف برادران اورملک ندیم کامران نہ صرف کارکنان بلکہ عوام کی فلاح و بہبود کیلئے سخت جدوجہد کرینگے اورپارٹی کارکنان کو ان کا جائز مقام دلانے کیلئے اپنی حکمت عملی طے کرتے ہوئے ان کی حوصلہ افزائی کرینگے ۔

متعلقہ عنوان :