شکارپور پی ایس11ضمنی انتخاب، 6 پولنگ اسٹیشنوں کے غیر حتمی غیر سرکاری نتائج

muhammad ali محمد علی جمعرات 20 اکتوبر 2016 18:30

شکارپور پی ایس11ضمنی انتخاب، 6 پولنگ اسٹیشنوں کے غیر حتمی غیر سرکاری ..

شکارپور (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔20اکتوبر2016ء) شکارپور پی ایس11 ضمنی انتخاب کے غیر حتمی غیر سرکاری نتائج آنا شروع ہو گئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق شکارپور میں سندھ اسمبلی کے حلقہ پی ایس میں ہونے والے ضمنی الیکشن کے سلسلے میں پولنگ کا وقت ختم ہونے کے بعد غیر سرکاری غیر حتمی نتائج آنے کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے۔

(جاری ہے)

اب تک موصول ہونے والے کل 6 پولنگ اسٹیشنوں کے نتائج کے مطابق جے یو آئی(ف) کے ناصر محمود سومرو 1964 ووٹ لیکر آگے ہیں۔ جبکہ پیپلزپارٹی کے امتیاز شیخ 1608 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں۔