نیشنل ایکشن پلان سول حکومت کی مصلحتوں کا شکار ہو چکا ہے‘چیئرمین سنی اتحادکونسل

پہلے احتساب پھر انتخاب قوم کے دل کی آواز ہے٬پاکستان کو سب سے زیادہ خطرہ حکمرانوں کی کرپشن سے ہے

جمعرات 20 اکتوبر 2016 18:40

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اکتوبر2016ء) سنی اتحاد کونسل پاکستان کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا نے کہا ہے کہ نیشنل ایکشن پلان سول حکومت کی مصلحتوں کا شکار ہو چکا ہے٬ پہلے احتساب پھر انتخاب قوم کے دل کی آواز ہے٬پاکستان کو سب سے زیادہ خطرہ حکمرانوں کی کرپشن سے ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے لاہور ٬فیصل آباد اور گوجرانوالہ میں مختلف تنظیمی جلسوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

انہوںنے کہاکہ حکومت کی ناقص پالیسیاں ملک و قوم کی خوشحالی کی راہ میں رکاوٹ ہیں۔ حکومت عوام کا معاشی قتل کررہی ہے۔ سرد موسم میں گرم سیاست ہو گی۔ نواز شریف پارلیمنٹ کے پیچھے چھپنے کی بجائے قوم کو کرپشن کا حساب دیں۔ صاحبزادہ حامد رضا نے مزید کہا کہ حکومت سی پیک کے خلاف سرگرم بھارتی ایجنٹوں کی سرکوبی کرے۔

(جاری ہے)

نام نہاد سیکولر بھارت میں ہندو انتہا پسندی خطرناک حد تک بڑھ چکی ہے۔

مقبوضہ کشمیر میں مسلسل کرفیو کی وجہ سے زندگی مفلوج ہے ۔اقوام متحدہ بھارتی بربریت کے آگے کیوں خاموش ہے۔ ملک میں بیروزگاروں کی تعداد میں روز بروز اضافہ ہورہا ہے۔ ملک میں کسانوں اور غریبوں کے حالات ابتر ہوچکے ہیں۔ حکومت پٹرولیم مصنوعات کی گرتی قیمتوں کے ثمرات عوام تک پہنچانے میں ناکام رہی ہے۔ نیکٹا کا فعا ل نہ ہونا حکومتی نااہلی کا ثبوت ہے۔ بیرونی قرضوں میں دن بدن اضافہ ہورہا ہے ۔ دنیا مظلوم کشمیریوںکی آواز و پکار سنے۔

متعلقہ عنوان :