گورنر سندھ عشرت العباد استعفیٰ دیں اور الزاما ت کا سامنا کریں ٬نا ہید خا ن

مصطفی کمال ٬سرفرا ز مرچنٹ ٬صولت مرزا ٬انیس ایڈووکیٹ نے طویل گورنری کا راز کھول دیا٬رہنماء پیپلزپارٹی ورکرز

جمعرات 20 اکتوبر 2016 18:40

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اکتوبر2016ء) پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما سا بق وزیراعظم محترمہ بے نظیر بھٹو شہید کی پولیٹیکل سیکر ٹری ناہیدخان نے کہا ہے کہ سندھ کے گورنر عشرت العبا د فوری طور پر مستعفی ہو کر اپنے اوپر لگنے والے الزامات کا سامنا کریں عشرت ا لعبا د نے انکشا فا ت نہیں بلکہ اعترا فا ت کئے ہیں ان کے خلا ف قانونی کاروائی کی جائی پیپلز پارٹی کی رہنما نے کہا یہ قانون ِقدرت ہے کہ اسکے گھر میں دیر ہے اندھیر نہیں انھوں نے کہا کہ اللہ میاں نے سو موٹو لیا ہے جس کے بعد نواز شریف ٬آصف زرداری ٬اور الطا ف حسین کی سیا ست عوا م کے سامنے بے نقا ب ہوگئی ہیں پی پی پی رہنما نے عشرت العباد پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا جس طرح گورنر سندھ نے سیاسی پریس کانفرنس اور مختلف ٹاک شو ز میں اپنے سیاسی مخالفین پر الزا ما ت اور دھمکیاں دی ہیں وہ انکے منصب کے منا فی ہیں ڈاکٹر عشرت العباد کی طویل گورنری کا راز مصطفی کمال ٬سرفرا ز مرچنٹ٬ صولت مرزا ٬انیس خان ایڈووکیٹ نے کھول دیا ہے جس کے بعد ان کا اس عہدہ پہ رہنا وفا ق کیلئے خطرہ ہے ۔

(جاری ہے)

پی پی پی رہنما نے کہا کہ گزشتہ 14سال سے کرا چی میں آگ اور خون کی ہولی کھیلی جارہی تھی اور سندھ کا گورنر خواب غفلت سے اس وقت بیدار ہوا جب آ گ اس کے گھر تک پہنچ گئے ۔اب گورنر سندھ کو عظیم طارق کا قتل سا نحہ بلدیہ نی12مئی کے شہدا ء کی یا دستا نے لگی ۔پی پی پی رہنما نا ہید خا ن نے کہا کہ عشرت العبا د لاکھ کوشش کر لیں وہ کسی کو بھی بچا نہ سکیں گے انھوں نے کہا کہ دو ہری شہریت کا حامل شخص 14سال سے ملک کے اس اہم عہدے پر فائز ہے یہ لمحہ فکر ہے ان انکشا فات کے بعد انکا سندھ کی گورنری کے عہدہ پر رہنا پاکستا ن کیلئے خطرہ کا با عث ہے ۔

متعلقہ عنوان :