پانامہ لیکس کی تحقیقات سے متعلق ابھی کچھ کہنا قبل از وقت ہے ‘ عوامی تحریک
وزیر اعظم کو بلا تو لیا تا ہم اللہ تعالیٰ سپریم کورٹ کی عمارت اور معزز ججز کی حفاظت کرے‘خرم نواز گنڈا پور
جمعرات 20 اکتوبر 2016 18:40
(جاری ہے)
تاہم تحقیقات کا یہ عمل مہینوں نہیں دنوں پر محیط ہونا چاہیے اور ذمہ داروں کو سزائیں ملنی چاہئیں تبھی عوام کی بے چینی کم ہو گی۔ساجد محمود بھٹی نے کہاکہ ایسے ہی حالات پر ماضی میں سپریم کورٹ کی عمارت پر حملہ ہو گیا تھا اور اسی وزیر اعظم نے اپنے ذاتی ٬سیاسی اور حکومتی مفادات کیلئے عدلیہ جیسے باوقار آئینی ادارے کو تقسیم کرنے کی سازش کی تھی جس کا انجام استعفوں کی صورت میں سامنے آیا تھا تا ہم اس واقعہ سے پوری دنیا میں پاکستان اور اس کا جسٹس سسٹم مذاق بنا تھا اب بھی ایسے حالات پیدا ہو سکتے ہیں٬لہذا سپریم کورٹ کی عمارت اور ججز کی سیکیورٹی بڑھائی جائے ۔
انہوں نے کہا کہ سب سے پہلے نیب٬ایف آئی اے٬سیکیورٹی ایکسچینج کمشن اور ایف بی آر والوں سے پوچھنا چاہیے کہ پانامہ لیکس کے عالمی معاشی جرم پر یہ ادارے اپنا کردار ادا کیوں نہ کر سکی ۔بشارت جسپال نے کہاکہ پانامہ لیکس کا یہ کیس محض انکوائری اور سزا تک محدود نہ رہے بلکہ آئندہ ایسے معاشی جرائم کے سد باب کیلئے متعلقہ اداروں کی اوور ہالنگ کیلئے بھی اصلاحات عمل میں لائی جائیں ٬تاکہ احتساب کے ادارے کسی بھی شخص کے حسب نسب کو بالائے طاق رکھتے ہوئے اپنا آئینی و قانونی کردار ادا کر سکیں ۔انہوں نے کہاکہ وزیر اعظم نے پانامہ لیکس کی تحقیقات سے بچنے کیلئے بہت پاپڑ بیلے مگر ان کی جان نہ چھوٹی نہ چھوٹے گی۔اسی طرح سانحہ ماڈل ٹائون سے بھی ان کی جان نہیں چھوٹے گی۔آئندہ چند روز میں سانحہ ماڈل ٹائون کیس کے حوالے سے ایک اہم انکشاف قوم کے سامنے آنے والا ہے ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ہمارے سیاسی قیدیوں کی رہائی تک ڈیل ہو گی نہ مفاہمت
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
اپنی رہائی یا وقتی فائدے کیلئے پاکستانیوں کے حقوق سے دستبردار نہیں ہوں گا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
کتنے لوگوں کے منہ بند کرلو گے؟ جب ظلم کے خلاف آواز اٹھتی ہے تو ظلم کا خاتمہ ہوتا ہے
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
-
سر دار ایاز صادق سے اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات ،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت
-
وفاقی وزیر عبدالعلیم خان سے برطانوی پولیٹکل قونصلر مس زوئی وئیر کی ملاقات ، دوطرفہ تعلقات پرگفتگو
-
یوسف رضا گیلانی کی زیرصدارت بزنس ایڈوائزی کمیٹی کا اجلاس ،سب کو ساتھ لیکر چلنے کا عزم
-
مریم نوازکے پولیس یونیفارم پہننے پر وہ ٹولہ تنقید کررہا جن کا اپنا لیڈراپنی ہی بیٹی کو تسلیم کرنے کو تیار نہیں‘عظمیٰ بخاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.