لیسکو میں گریڈ 18 اور 19 کے متعدد افسران کے تقرر وتبادلوں کے احکامات جاری

عاصم رضا مینیجر گرڈسسٹم آپریشن٬ اصغر سکھیرا ڈپٹی مینیجر ڈیزائن ٹی اینڈ جی٬ چوہدری محمد امین مینیجر آپریشن نارتھ سرکل تعینات

جمعرات 20 اکتوبر 2016 18:40

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اکتوبر2016ء) لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی میں گریڈ 18 اور 19 کے متعدد افسران کے تقرر وتبادلوں کے احکامات جاری کر دیئے گئے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق عاصم رضا کو مینیجر گرڈسسٹم آپریشن٬ اصغر سکھیرا ڈپٹی مینیجر ڈیزائن ٹی اینڈ جی٬ چوہدری محمد امین مینیجر آپریشن نارتھ سرکل جبکہ ایس ڈی او نارنگ ساتھ شہباز احمد کو او ایس ڈی بنا دیا گیا۔

(جاری ہے)

اسی طرح ڈپٹی مینیجر اوکاڑہ شاہد محمود کو مینیجر آپریشنز کا اضافی چارج دے دیا گیا٬ سعادت صدیق کو گریڈ 18 میں ترقی دے کر ڈپٹی مینیجر آپریشنز رورل شیخوپورہ لگا دیا گیا۔اشفاق احمد کو گریڈ 18 میں ترقی دے کر ڈپٹی مینیجر ایم اینڈ ایس٬ زاہد قیوم کو اگلے گریڈ میں ترقی دے کر ڈپٹی مینیجر ایس ایس اینڈ ٹی ساتھ جبکہ عابد خٹک کو ترقی دے کر ڈپٹی مینیجر میٹریل انسپکشن تعینات کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :