Live Updates

2نومبر کا احتجاج نتیجہ خیز ہو گا ٬اپوزیشن کہلانے والی جماعتیں دو عملی چھوڑ کر عمران خان کا ساتھ دیں ‘عبدالعلیم خان

سپریم کورٹ کا حکومت اور شریف فیملی کو نوٹس جاری کرنا خوش آئند ہے ٬پاناما لیکس سے فرار اختیار نہیں کرنے دینگے‘رہنماتحریک انصاف

جمعرات 20 اکتوبر 2016 18:39

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اکتوبر2016ء) تحریک انصاف سنٹرل پنجاب کے صدر عبدالعلیم خان نے کہا ہے کہ پاناما لیکس کے معاملے پر عوام حقائق جان چکے ہیں انشاء اللہ 2نومبر کا پی ٹی آئی کا احتجاج نتیجہ خیز ثابت ہو گا خود کو اپویشن کہلانے والی جماعتوں کو بھی دو عملی چھوڑ کر عمران خان کا ساتھ دینا چاہیے ۔عبدالعلیم خان نے کہا کہ سپریم کورٹ نے پہلے بھی پاناما لیکس پر حکومت کی پالیسی سے اختلاف کیا تھا اور اب شریف فیملی کو نوٹسز جاری کیا جانا خوش آئند امر ہے ۔

انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف پاناما لیکس پر کسی کو فرار اختیار نہیں کرنے دے گی اور دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہو کر رہے گاانہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی ایک وقت میں دو گیندوں سے کھیلنا چاہتی ہے انہیں گوں مگوں کی کیفیت سے باہر آنا ہو گا عوام بخوبی جائزہ لے رہے ہیں کہ کون نواز شریف کی مضبوطی کا باعث بن رہا ہے ۔

(جاری ہے)

عبدالعلیم خان نے کہا کہ تحریک انصاف تمام تر پراپیگنڈہ کے باوجود ا پنا بھرپور جمہوری کردار ادا کر رہی ہے اور عمران خان کسی دباؤ میں آئے بغیر ملک کو کرپشن سے نجات دلانے کا مشن مکمل کر رہے ہیں ۔

انہوںنے کہا کہ 2نومبر ملکی سیاسی تاریخ میں سنگ میل ثابت ہو گا جس دن عوام کا جم غفیر اسلام آباد کا رخ کرے گا اور نواز شریف کے استعفے یا تلاشی کے بغیر واپسی نہیں ہو گی ۔پی ٹی آئی سنٹرل پنجاب کے 4اضلاع سے پارٹی رہنماؤں نے لاہور میں صدر وسطی پنجاب عبدالعلیم خان سے اجلاس منعقد کیے جن مین 2نومبر کی اسلام آباد کے حوالے سے منصوبہ بندی پر تفصیلی مشاورت کی گئی حافظ آباد٬ گجرانوالہ٬نارووال اور منڈی بہاؤالدین سے سابق امیدواران قومی و صوبائی اسمبلی اور پی ٹی آئی کے سابق عہدیداروں کی بڑی تعداد نے عبدالعلیم خان کو اپنے اپنے علاقوں سے زیادہ سے زیادہ لوگوں کی شمولیت کا یقین دلایا پی ٹی آئی جدہ کے صدر مرزا ندیم نے بھی عبدالعلیم خان سے ملاقات کی ا ور 2نومبر کے احتجاج کی کامیابی کیلئے ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا ممبر صوبائی اسمبلی پنجاب محمد شعیب صدیقی بھی اس موقع پر موجود تھے ۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :