یوسف رضا گیلانی کے بیٹے علی موسیٰ گیلانی کا ای سی ایل سے نام کے اخراج کے لئے ہائیکورٹ سے رجوع

عدالت نے نے ایڈیشنل سیکرٹری وزارت داخلہ کو 19 نومبر کے لئے نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا

جمعرات 20 اکتوبر 2016 18:39

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اکتوبر2016ء) سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کے بیٹے علی موسیٰ گیلانی نے ایگزٹ کنٹرول لسٹ سے نام کے اخراج کے لئے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا ٬ عدالت نے درخواست پر وزارت داخلہ کو نوٹس جاری کر دیئے ۔لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شمس محمود مرزا نے علی موسیٰ گیلانی کی درخواست پر سماعت کی ۔ جس میں موسیٰ گیلانی نے اپنا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں شامل کرنے کے اقدام کو چیلنج کیا ہے ۔

(جاری ہے)

سماعت کے دوران درخواست گزار کے وکیل بیرسٹر سلمان صفدر نے بتایا کہ علی موسیٰ گیلانی کا کسی جواز کے ای سی ایل میں شامل کیا گیا ہے اور چار سال سے نام ای سی ایل میں شامل ہے ۔درخواست گزار کے وکیل نے اعتراض اٹھایا کہ اتنے طویل عرصے کے لئے ای سی ایل میں نام نہیں رکھا جا سکتا ۔ وکیل نے استدعا کی کہ ان کے موکل علی موسی گیلانی کا ایگزٹ کنٹرول لسٹ سے خارج کیا جائے ۔ ہائیکورٹ نے ایڈیشنل سیکرٹری وزارت داخلہ کو 19 نومبر کے لئے نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا ۔