Live Updates

تحریک انصاف کی احتجاج کی کال بے معنی ہے۔فضل چوہدری،دانیال عزیز

پی ٹی آئی احتساب کیلئے سنجیدہ نہیں ہے،احتجاج ہرشخص کا آئینی حق ہے،پی ٹی آئی معاملہ عدالت لے گئی اب اسلام آباد بند کرنے کا کیا جوازہے؟مسلم لیگ(ن)کے رہنماؤں کی پریس کانفرنس

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعرات 20 اکتوبر 2016 18:14

تحریک انصاف کی احتجاج کی کال بے معنی ہے۔فضل چوہدری،دانیال عزیز

اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔20اکتوبر2016ء) :مسلم لیگ(ن)کے رہنماؤں نے کہاہے کہ تحریک انصاف کی احتجاج کی کال بے معنی ہے،احتجاج ہرشخص کا آئینی حق ہے،پی ٹی آئی معاملہ عدالت لے گئی ہے اب اسلام آباد بند کرنے کا کیا جوازہے؟،پی ٹی آئی احتساب کیلئے سنجیدہ نہیں ہے۔آج یہاں نوازلیگ کے ایم این اے فضل چوہدری اور دانیال عزیز نے پریس کانفرنس کررہے تھے۔

فضل چوہدری نے کہا کہ سپریم کورٹ میں آج پانامالیکس کیس کی سماعت ہوئی۔ اگر اب تحریک انصاف احتجاج کرے گی تو غیرآئینی ہوگا۔

(جاری ہے)

بطور اسلام آباد کا رہائشی آپکے احتجاج کی کال کو مستردکرتاہوں۔اس موقع پردانیال عزیز نے کہا کہ سپریم کورٹ میں آج کیس کی سماعت ہوئی۔سپریم کورٹ اہم اداروں کو طلب کیاہے۔اگر آپ اسلام آباد بند کردینگے تو کیا سپریم کورٹ اپناکام کرسکے گی؟انہوں نے کہا کہ عمران خان نے اپنے اثاثوں میں غلط بیانی کی۔

جہانگیرترین کا باہربھیجا گیا پیسہ جائزہے؟جہانگیرترین نے کاغذات نامزدگی اور ٹیکس ریٹرن میں الگ الگ مئوقف اختیارکیا۔انہوں نے کہا کہ اسلام آباد اداروں کو تباہ کررہے ہیں۔عمران خان احتساب نہیں چاہتے بلکہ سیاسی چالیں چل رہے ہیں۔ہم پہلے دن سے کہہ رہے ہیں کہ پی ٹی آئی احتساب کیلئے سنجیدہ نہیں ہے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات