انڈونیشیا میں داعش سے تعلق کے الزام میں جہادی کو 10 برس قید کی سزا

جمعرات 20 اکتوبر 2016 18:24

جکارتہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 20 اکتوبر2016ء) انڈونیشیا کی ایک عدالت نے داعش سے تعلق کے الزام میں ایک جہادی کو 10 برس قید کی سزا سنا دی۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق انڈونیشیا کی ایک عدالت نے شدت پسند تنظیم اسلامک اسٹیٹ سے تعلق رکھنے والے ایک جہادی کو 10 برس قید کی سزا سنا ئی ہے ۔

(جاری ہے)

دودی سریدی نامی اس 23 سالہ مجرم پر الزام تھا کہ اس نے جکارتہ حملوں کے لیے بم سازی میں معاونت کی تھی۔

رواں برس جنوری میں جکارتہ شہر میں کیے گئے حملوں کے دوران چار حملہ آور اور چار عام شہری مارے گئے تھے۔ ان حملوں کی ذمہ داری شدت پسند تنظیم اسلامک اسٹیٹ نے قبول کی تھی۔ اس مقدمے میں ایک اور ملزم 48 سالہ علی ہمکا کو اس حملے کے لیے ہتھیار اور گولیاں تلاش کرنے میں معاونت پر چار برس قید کی سزا سنائی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :