ایران سیاسی تبدیلی کے بغیر اقتصادی ترقی نہیں کر سکتا٬صدر حسن روحانی

جمعرات 20 اکتوبر 2016 18:24

ایران سیاسی تبدیلی کے بغیر اقتصادی ترقی نہیں کر سکتا٬صدر حسن روحانی

تہران (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 20 اکتوبر2016ء) ایرانی صدر حسن روحانی نے کہا ہے کہ دنیا کے ساتھ تجارتی تعلقات بڑھانے کے لیے ان کے ملک میں سیاسی تبدیلیاں ناگزیر ہیں۔

(جاری ہے)

غیر ملکی میڈیا کے مطابق جمعرات کے روز اپنے بیان میں روحانی نے کہا کہ گزشتہ کچھ برسوں میں ہم نے عالمی سطح پر ایرانوفوبیا دیکھا٬ جسے دور کر کے ہی بیرون دنیا کے ساتھ تجارتی تعلقات بڑھ سکتے ہیں۔ غیرملکی سفارت کاروں اور مقامی کاروباری شخصیات کے ایک اجلاس میں شرکت سے قبل رپورٹرز کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے روحانی نے کہا کہ عالمی سطح پر ایران مخالف جذبات کا خاتمہ انتہائی ضروری ہے٬ تاکہ ایران اپنی اقتصادی سرگرمیوں میں تیزی لائے۔

متعلقہ عنوان :