پارہ چنار اور کرم ایجنسی سے سینکڑوں افرادکی آل پاکستان مسلم لیگ میں شمولیت کا اعلان

Zeeshan Haider ذیشان حیدر جمعرات 20 اکتوبر 2016 18:20

اسلام آباد(اٴْردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔20اکتوبر۔2016ء ) پارہ چنار اور کرم ایجنسی سے سینکڑوں افرادنے جنرل (ر) پرویز مشرف کی قیادت پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے آل پاکستان مسلم لیگ میں شمولیت کا اعلان کردیا۔ تفصیلات کے مطابق پیر کو فقیر حسین طوری اور نواب علی کی قیادت میں پارہ چنار اور کرم ایجنسی سے مختلف افراد پر مشتمل لوگوں کے وفد نے اے پی ایم ایل کے مرکزی دفتر میں پارٹی سیکرٹری جنرل ڈاکٹر محمد امجد سے ملاقات کی۔

وفد میں اکبر حسین بنگش٬ علی اصغر٬ بلال حسین سید ذوالفقار حسین کاظمی٬ حبیب حسین اور دیگر شامل تھے۔وفد کے اراکین نے جنرل(ر) پرویز مشرف کو پاکستان کا بہترین راہنما قراردیتے ہوئے کہا کہ 2005کے زلزلہ میں جنرل(ر)پرویز مشرف کی حکومت نے جس طرح بحالی کاکام کیا٬ناقابل فراموش ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ اس وقت آل پاکستان مسلم لیگ ہی کی قیادت ایسی ہے جو ملک کو مسائل سے نکال سکتی ہے۔

اس موقع پر انہوں نے اپنے سینکڑوں ساتھیوں سمیت آل پاکستان مسلم لیگ میں شمولیت کا باقاعدہ اعلان کیا۔ڈاکٹر محمد امجد نے وفد کو پارٹی میں شمولیت پر خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ انہوں نے درست فیصلہ کیاہے۔محب وطن لوگ اور محب وطن قیادت ہی ملک کو ترقی اور خوشحالی کی راہ پر گامزن کرسکتی ہے۔اس موقع پر فیڈرل کیپیٹل کے جنرل سیکرٹری حاجی مطلوب احمد٬شعبہ خواتین کی صدر سیدہ فردوس اور ہیومن رائٹس کے صدر ریاض خان اور دیگر بھی موجود تھے۔

متعلقہ عنوان :