Live Updates

سپریم کورٹ نے تاریخی فیصلہ دیا٬ امید ہے انصاف ملے گا۔ کیس میں وہ چیزیں سامنے آئیں گی جو قوم سے چھپائی گئیں۔ عمران خان

Zeeshan Haider ذیشان حیدر جمعرات 20 اکتوبر 2016 18:20

اسلام آباد(اٴْردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔20اکتوبر۔2016ء ) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ نے تاریخی فیصلہ دیا٬ امید ہے انصاف ملے گا۔سپریم کورٹ میں پاناما لیکس کے حوالے سے دائر درخواستوں کی سماعت کے بعد صحافیوںسے بات کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کیس میں وہ چیزیں سامنے آئیں گی جو قوم سے چھپائی گئیں۔

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ غلط گوشوارے جمع کرانے پر وزیراعظم کو نااہل قرار دیا جائے۔ ان کا کہنا ہے کہ حکمران نیشنل سیکورٹی کے معاملے پر بھی رنگے ہاتھوں پکڑے گئے ہیں ٬ اب پرویز رشید کی قربانی دیں یا نہ دیں ٬ 20 کروڑ لوگوں کا کیس خود لڑوں گا۔ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ آج پاکستان کی تاریخ کا بہت اہم دن ہے٬ آج جمہوریت کا آئینی اور قانونی امتحان ہے٬ وزیراعظم نے غلط گوشوارے جمع کرائے٬ نااہل قرار دیا جائے ٬ نواز شریف کو نااہل کرنا ہو گا یا ان 9 اراکین کو واپس لایا جائے جنہوں نے غلط گوشوارے جمع کرائے۔

(جاری ہے)

ان کا کہنا ہے کہ آرٹیکل 62 اور 63 کسی کی اہلیت اور نااہلیت کا بنیادی آرٹیکل ہے۔ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ حکمران نیشنل سیکورٹی کے ایشو پر بھی رنگے ہاتھوں پکڑے گئے ہیں ٬ اب پرویزرشید کی قربانی دیں یا نہ دیں ٬ میں 20 کروڑ لوگوں کا کیس خود لڑوں گا۔شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ہم نظریے کی بات کر رہے ہیں ٬ یہ لڑائی عمران خان کی ذاتی نہیں ہے٬ پاکستان کے عوام کرپشن سے تنگ ہیں۔ دو ہزار چودہ کا دھرنا بہت کامیاب تھا٬ اس وقت کی تحریک انصاف اور اب کی پی ٹی آئی میں زمین آسمان کا فرق ہے٬ مختلف جماعتوں کے قائدین اور عوام کو دو نومبر کے احتجاج میں شرکت کی اپیل کر رہے ہیں۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :