پاکستان کابھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر جے پی سنگھ کو دفتر خارجہ طلب کرکے لائن آف کنٹرول کیرالہ سیکٹر پر بلااشتعال فائرنگ اور بے گناہ شہری کی ہلاکت پر شدید احتجاج-اقوام متحدہ کے فوجی مبصر گروپ (UNMOGIP) کے نمائندوں کو بھی لائن آف کنٹرول پر بھارتی فوج کی جانب سے معصوم شہریوں کو نشانہ بنانے کے حوالے سے مراسلہ - بھارت دنیا کی توجہ کشمیر سے ہٹانے کے لیے کئی ہتھکنڈے استعمال کر رہا ہے٬ مقبوضہ کشمیر میں معصوم شہریوں کی زیرحراست اموات میں اضافہ ہوگیا ہے جب کہ پیلٹ گنوں کے استعمال میں بھی کمی نہیں آئی۔ بھارت کی پاکستان کو بین الاقوامی سطح پر تنہا کرنے کی کوشش بری طرح ناکام ہو چکی ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ نفیس ذکریا
ذیشان حیدر جمعرات 20 اکتوبر 2016 18:18
(جاری ہے)
یاد رہے کہ گذشتہ روز ہندوستانی فورسز نے ایک مرتبہ پھر لائن آف کنٹرول پر جنگ بندی کی خلاف ورزی کرتے ہوئے کیرالہ سیکٹر پر ایک دن میں متعدد مرتبہ بلا اشتعال فائرنگ کی تھی٬ جس کے نتیجے میں ایک پاکستانی شہری جاں بحق جبکہ دو خواتین اور دو بچوں سمیت 5 افراد زخمی ہوگئے تھے۔
دوسری جانب پاکستان نے اقوام متحدہ کے فوجی مبصر گروپ (UNMOGIP) کے نمائندوں کو بھی لائن آف کنٹرول پر بھارتی فوج کی جانب سے معصوم شہریوں کو نشانہ بنانے کے حوالے سے مراسلہ دیا۔دفترخارجہ کے ترجمان نفیس ذکریا کے مطابق پاکستان نے اقوام متحدہ کے فوجی مبصر گروپ سے مطالبہ کیا ہے کہ اس معاملے کی تحقیقات کی جائیں۔ اس سے قبل دفتر خارجہ میں ہفتہ وار میڈیا بریفنگ کے دوران ترجمان نفیس ذکریا کا کہنا تھا کہ ہندوستان کی جانب سے ایل او سی پر بلا اشتعال فائرنگ اور گولہ باری کے 90 سے زائد واقعات ہو چکے ہیں۔انھوں نے کہا کہ بھارت دنیا کی توجہ کشمیر سے ہٹانے کے لیے کئی ہتھکنڈے استعمال کر رہا ہے٬ مقبوضہ کشمیر میں معصوم شہریوں کی زیرحراست اموات میں اضافہ ہوگیا ہے جب کہ پیلٹ گنوں کے استعمال میں بھی کمی نہیں آئی۔ ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ بھارت کی پاکستان کو بین الاقوامی سطح پر تنہا کرنے کی کوشش بری طرح ناکام ہو چکی ہے۔نفیس ذکریا نے کہا کہ حال ہی میں برکس اجلاس میں پاکستان کے خلاف بھارتی پروپیگنڈا آشکار ہو چکا ہے٬ بھارت کی جانب سے بین الاقوامی فورمز کو سیاسی مقاصد کے لیے استعمال کرنا قابل مذمت ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ ماضی میں 8 مرتبہ سارک کانفرنس ملتوی ہوئی جس میں سے 5 مرتبہ بھارت کی وجہ سے تعطل آیا۔نفیس ذکریا نے کہا کہ بھارت کا پاکستان کو تنہا کرنے کا دعویٰ مضحکہ خیز ہے ٬ ہم بھارت کی جانب سے سارک کو اپنے سیاسی مقاصد کے لیے استعمال کرنے کی مذمت کرتے ہیں۔ ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ پاکستان سندھ طاس معاہدے پر نظر رکھے ہوئے ہے اور معاہدے کی کسی بھی خلاف ورزی پر بھرپور قانونی کاروائی کی جائے گی۔ ترجمان دفتر خارجہ نے ایک مرتبہ پھر افغان حکومت اور حزب اسلامی کے درمیان معاہدے کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان٬ افغانستان میں افغانیوں کے زیراہتمام امن پر یقین رکھتا ہے۔نفیس ذکریا کا مزید کہنا تھا کہ افغانستان میں جنگجو دھڑوں میں مذاکرات افغانستان کا اندرونی معاملہ ہے٬ تاہم چار ملکی مذاکراتی عمل کے سلسلے میں پاکستان٬ کابل کو معاونت فراہم کرنے کے لیے تیار ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ہمارے سیاسی قیدیوں کی رہائی تک ڈیل ہو گی نہ مفاہمت
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
اپنی رہائی یا وقتی فائدے کیلئے پاکستانیوں کے حقوق سے دستبردار نہیں ہوں گا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
کتنے لوگوں کے منہ بند کرلو گے؟ جب ظلم کے خلاف آواز اٹھتی ہے تو ظلم کا خاتمہ ہوتا ہے
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
-
سر دار ایاز صادق سے اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات ،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت
-
وفاقی وزیر عبدالعلیم خان سے برطانوی پولیٹکل قونصلر مس زوئی وئیر کی ملاقات ، دوطرفہ تعلقات پرگفتگو
-
یوسف رضا گیلانی کی زیرصدارت بزنس ایڈوائزی کمیٹی کا اجلاس ،سب کو ساتھ لیکر چلنے کا عزم
-
مریم نوازکے پولیس یونیفارم پہننے پر وہ ٹولہ تنقید کررہا جن کا اپنا لیڈراپنی ہی بیٹی کو تسلیم کرنے کو تیار نہیں‘عظمیٰ بخاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.