تین روزہ مندی کے بعد پاکستان اسٹاک مارکیٹ سے مندی کے بادل چھٹ گئے

سرمایہ کاری کے باعث بازار حصص کی سرگرمیوں میں اضافے کے نتیجے میں ا سٹاک مارکیٹ نے 41689پوائنٹس کی سطح کو چھو کر ایک اور تاریخی سنگ میل عبور کر لیا

جمعرات 20 اکتوبر 2016 18:18

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اکتوبر2016ء) تین روزہ مندی کے بعد جمعرات کوپاکستان اسٹاک مارکیٹ سے مندی کے بادل چھٹ گئے ٬سرمایہ کاری کے باعث بازار حصص کی سرگرمیوں میں اضافے کے نتیجے میں ا سٹاک مارکیٹ نے 41689پوائنٹس کی سطح کو چھو کر ایک اور تاریخی سنگ میل عبور کر لیا اور انڈیکس6بالائی حد کے اضافے سی41500پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر بحال ہو گیا٬ تیزی کے سبب مارکیٹ کے سرمائے میں1کھرب سے زائدروپے کااضافہ ریکارڈکیاگیاجس سے سرمائے کاحجم 84کھرب روپے سے تجاوز کر گیا ۔

تجزیہ کاروں کے مطابق مارکیٹ کو مسلسل مندی سے بچانے کیلئے حکومتی اور مالیاتی اداروں کی جانب سے سرمایہ کاری کی گئی جس سے مارکیٹ میں تیزی کی نئی لہر دیکھنے میں آئی اور گذشتہ تین روز سے تنزلی کی شکار اسٹاک مارکیٹ ایک بار پھر نئے ریکارڈ قائم کرنے میں کامیاب ہوئی ۔

(جاری ہے)

کاروبار کے آغا ز کے بعد سرمایہ کار بینکنگ ٬توانائی ٬اسٹیل اور گیس سیکٹر سمیت دیگر منافع بخش شعبوں میں سرگرم دکھائی دیے اور خریداری میں دلچسپی میں بھی لی جس کے سبب کاروبار کے دوران انڈیکس 41000٬41100٬41200٬4130٬41400٬41500 اور41600پوائنٹس کی 7بالائی حدیں عبور کر گیا تھا تاہم کاروبار کے اختتام تک انڈیکس41600پوائنٹس کی سطح پر برقرار نہ رہ سکا تھا ۔

جمعرات کو کاروبارکے اختتام پرکے ایس ای100انڈیکس میں621.81پوائنٹس کا ریکارڈاضافہ ہواجس سے کے ایس ای100انڈیکس40924.14پوائنٹس سے بڑھ کر41545.95پوائنٹس پرجاپہنچااسی طرح کے ایس ای30انڈیکس371.51پوائنٹس کے اضافے سے 22637.16پوائنٹس اورکے ایس ای آل شیئرزانڈیکس28266.34پوائنٹس سے بڑھ کر28663.35پوائنٹس پربندہوا۔جمعرات کے روزمارکیٹ کے سرمائے میں1کھرب9ارب51کروڑ72لاکھ23ہزار990روپے کااضافہ ریکارڈکیاگیاجس کے نتیجے میںسرمائے کامجموعی حجم83کھرب64ارب19کروڑ87لاکھ64ہزار91روپے سے بڑھ کر84کھرب73ارب71کروڑ59لاکھ88ہزار81روپے ہوگیا۔

جمعرات کومارکیٹ میں56کروڑ19لاکھ25ہزارحصص کے سودے ہوئے اورٹریڈنگ ویلیو18ارب روپے ریکارڈکی گئی جبکہ بدھ کے روز50کروڑ64لاکھ26ہزارحصص کے سودے ہوئے تھے اورٹریڈنگ ویلیو12ارب روپے تک محدودرہی تھی ۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میںجمعرات کے روز مجموعی طورپر455کمپنیوںکاکاروبارہواجس میں سی325کمپنیوںکے حصص کی قیمتوںمیںاضافہ٬116میںکمی اور14کمپنیوںکے حصص کی قیمتوںمیںاستحکام رہا۔

کاروبارکے لحاظ سے بینک آف پنجاب6کروڑ84لاکھ٬ دوست اسٹیل4کروڑ92لاکھ٬جاپان پاور4کروڑ28لاکھ٬پیس پاک لمیٹڈ3کروڑ16لاکھ اورکے الیکٹرک لمیٹڈ2کروڑ3لاکھ حصص کے سودوںسے سرفہرست رہے۔قیمتوںمیںاتارچڑھائوکے اعتبارسے نیسلے پاکستان کے بھائومیں200روپے اوررفحان میظ کے بھائومیں150روپے کااضافہ جبکہ بہنیروٹیکسٹائل کے بھائومیں43.25روپے اورفیروزسنزکے بھائومیں39.64روپے کی نمایاںکمی ریکارڈکی گئی۔

متعلقہ عنوان :