ایڈیشنل سیکرٹری بلدیات تنویر احمد کو او ایس ڈی بنا دیا گیا ٬مہر شاہد زمان کو چارج دیدیا گیا٬ وقار حسین سیکرٹری ورکر ویلفیئر بورڈ تعینات

سیکرٹری سکولز ایجوکیشن ٬ سیکرٹری معدنیات کے تبادلوں پر بھی غور جاری ٬دو پولیس افسران کاپنجاب سے سندھ تبادلہ کر دیا گیا

جمعرات 20 اکتوبر 2016 18:16

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اکتوبر2016ء) پنجاب حکومت نے افسران کے تقرر و تبادلوں کے احکامات جاری کر دئیے٬ سیکرٹری سکولز ایجوکیشن اور سیکرٹری معدنیات کے تبادلوں پر بھی غور جاری ہے ۔ نوٹیفکیشن کے مطابق ایڈیشنل سیکرٹری بلدیات تنویر احمد وڑائچ کو او ایس ڈی بنا دیا گیا جبکہ مہر شاہد زمان کو ان کی جگہ عہدے کاچارج دیدیا گیا۔

(جاری ہے)

وقار حسین کو محکمہ داخلہ سے تبدیل کرکے سیکرٹری ورکر ویلفیئر بورڈتعیناتی کے احکامات جاری کئے گئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق سیکرٹری سکولز ایجوکیشن عبد الجبار شاہین کو تبدیل کر کے کسی دوسرے محکمے کی ذمہ داری دئیے جانے کا امکان ہے جبکہ سیکرٹری معدنیات ڈاکٹر ارشد محمود کا بھی تبادلہ متوقع ہے ۔ علاوہ ازیںدو پولیس افسران کے بھی پنجاب سے سندھ تبادلے کے احکامات جاری کر دئیے گئے جن میں ایس پی کیپٹن (ر) امین سعود مگسی اور ایس پی طارق الائی مستوئی شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :