شالیمار سے 35سالہ نا معلوم شخص کی لاش برآمد٬ پوسٹمارٹم کے لیے ہسپتال منتقل

جمعرات 20 اکتوبر 2016 18:16

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اکتوبر2016ء) لاہور کے علاقے شالیمار سے 35سالہ نا معلوم شخص کی لاش برآمد٬ پوسٹمارٹم کے لیے ہسپتال منتقل کر دی گئی۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ تھانہ شالیمار پولیس کو سحرروڈ کے قریب 35سالہ نا معلوم شخص کی لاش کی اطلاع ملی جس پر پولیس موقع پر پہنچی اور لاش کو اپنے قبضے میں لے لیا۔ پولیس نے موقع پر موجود لوگوںسے نا معلوم لاش کے بارے میں جانے کی کوشش کی تاہم شناخت نہ ہونے پر لاش کو پوسٹ ماٹم کے لیے قریبی ہسپتال منتقل کردیا ۔ پولیس کا کہنا ہے کہ مزیدکاررئوائی پوسٹمارٹم کی رپورٹ آ نے کے بعد ہی کی جائے گی۔