پاک فوج کی ٹیم نے برطانوی فوج کے زیر اہتمام ہونے والی پٹرولنگ کی مشقوں میں طلائی تمغہ اپنے نام کرلیا

جمعرات 20 اکتوبر 2016 18:16

لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اکتوبر2016ء) پاک فوج کی ٹیم نے برطانوی فوج کے زیر اہتمام ہونے والی پٹرولنگ کی مشقوں میں طلائی تمغہ اپنے نام کرلیا۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے مطابق پاکستان ڈیفنس نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئیٹر پر جاری اپنے پیغام میں کہا کہ رواں سال پاک فوج کے کور اول ٬ْ37 ویں ڈویژن پنجاب 59 کے جوانوں نے برطانیہ میں ہونے والی کیمبرین پٹرول ایکسرسائز میں پاک فوج کی نمائندگی کی اور گولڈ میڈل اپنے نام کیا۔اسی طرح آرمی ویلز نے اپنے ٹوئیٹر پیغام میں پاک فوج کے جوانوں کی کارکردگی کی تعریف کرتے ہوئے لکھا کہ پاکستان کیلئے پھر نمایاں اعزاز٬ ہر سال ان کی پرفارمنس مزید نکھر جاتی ہے٬ انہوں نے سخت محنت سے ایک اور گولڈ میڈل اپنے نام کرلیا۔

متعلقہ عنوان :