Live Updates

عمران خان کی اسلام آباد بند کرنے کی دھمکی آئین اور قانون کی کھلم کھلا خلاف ورزی ہے ٬ْآصف کرمانی

عمران خان عوام کے بنیادی حقوق کو پامال کرنا چاہ رہے ہیں ٬ْپاناما پیپرز کا معاملہ عدالت عظمی میں زیر سماعت ہے ٬ْ بیان

جمعرات 20 اکتوبر 2016 18:14

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اکتوبر2016ء) وزیر اعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر آصف کرمانی نے کہا ہے کہ عمران خان کی اسلام آباد بند کرنے کی دھمکی آئین اور قانون کی کھلم کھلا خلاف ورزی ہے ٬ْعمران خان عوام کے بنیادی حقوق کو پامال کرنا چاہ رہے ہیں۔

(جاری ہے)

ایک بیان میں آصف کرمانی نے کہا کہ پاناما پیپرز کا معاملہ عدالت عظمی میں زیر سماعت ہے ٬ْ عمران خان توہین عدالت کے مرتکب ہو رہے ہیں ٬ْعوام ماضی کی طرح عمران خان کی ہر سازش کو ناکام بنا دینگے۔ عمران خان پارلیمنٹ کا حصہ بھی ھیں اور پارلیمنٹ کو گالی بھی دیتے ہیں ٬ْ 2018 کے الیکشن میں ہمارا اعمال نامہ ہمارے دائیں ہاتھ میں اور عمران خان کا اعمال نامہ اٴْنکے بائیں ہاتھ میں ہو گا۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :