Live Updates

وزیراعظم نوازشریف اپنی مدت پوری کرینگے٬ عمران خان انتظارکریں٬اسلم ابڑو

عمران خان کی انااورضدسے تحریک انصاف آج کئی دھڑوں میں تقیسم ہوچکی ہے٬رہنماء مسلم لیگ ن سندھ

جمعرات 20 اکتوبر 2016 18:11

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اکتوبر2016ء) عمران خان اپنے سیاسی مستقبل سے مایوس ہوچکے ,تحریک انصاف کے سربراہ اب وزیراعظم بننے کا خواب چھوڑدیں٬ عمران خان کو اسلام آباد پر چڑھا ئی کرنے سے کچھ حاصل نہیں ہوگا۔

(جاری ہے)

عمران خان اوران کے ساتھیوں کے دن گنے جاچکے ہیں عمران کی انااورضدسے کی وجہ سے آج ان کی پارٹی تحریک انصاف کئی حصوں میں تقسیم ہوچکی ہے ان خیالات کااظہارمسلم لیگ ن سندھ کے سیکریٹری اطلاعات محمداسلم ابڑونے میڈیاہاؤس کراچی سے جاری اپنے ایک بیان میں کیا٬اسلم ابڑونے کہاکہ عمران خان اسلا م آبادپرلشکر کشی کرکے صرف اورصرف اپنے سیاسی مقاصد حاصل کرناچاہتے ہیں اسلام آبادبندکرنے کے دھمکی دے کردراصل وہ خوداپنے کارکنوں کاحقہ پانی بندکرنا چاہتے ہیںان کی انہی پالیسیوں سے تحریک انصاف کے کارکنوں میں مایوسی انتہا کو پہنچ چکی ہے ان کی پارٹی آج کئی دھڑوں میں تقسیم ہوچکی ہے٬مسلم لیگ ن سندھ کے سیکریٹری اطلاعات نے وفاقی حکومت نے ملکی سالمیت کونقصان پہنچانے والے سے نبٹنے کے حکمت عملی تیارکرلی ہے ماسلم ابڑوکاکہناتھاکہ عمران خان کے جو مطالبات ہیں ان کافیصلہ سپریم کورٹ نے کرناہے دیکھیں اورانتظارکریں کی پالیسی اپنائیں وزیراعظم بننے کے لئے جلد بازی نہ کریں عدالتوں کواپناکام کرنے دیں ٬اسلم ابڑو نے کہا کہ موجودہ وزیراعظم نوازشریف کی حکومت اپنے پانچ سال پورے کرے گی اوروزیر اعظم محمد نوازشریف اپنے ترقیاتی کاموں کی بدولت چاروں صوبوں سے بھرپورکامیابی حاصل کریں گے ۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات