دارالامان میںتربیتی ورکشاپ کا انعقاد ٬ ایمرجنسی بارے بریفنگ دی گئی

جمعرات 20 اکتوبر 2016 18:08

خانیوال۔20 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اکتوبر2016ء)ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ریسکیو 1122 ڈاکٹر اعجاز انجم کی ہدایت پر دارالامان میں ایک روزہ تربیتی ورکشاپ کا اہتمام کیا گیا جس میں داراما ن میں موجود خواتین کوابتدائی طبی امداد٬آگ لگنے اور کسی بھی ایمرجنسی کے بارے بریفنگ دی گئی تاکہ ایمرجنسی صورتحال میں وہ بہتر طور پر اپنا بچائو کر سکیں٬ اس موقع پر ریسکیو سیفٹی آفیسرکنور فہیم احمد نے کہا کہ ایک عورت کی تربیت پورے خاندان کی تر بیت ہے ٬ورکشاپ میں میڈیا کوآرڈینیٹر راشد چوہدری ٬ایمر جنسی میڈیکل ٹیکنیشن محسن اشرف اور سپر نٹنڈنٹ دارالامان نے شرکت کی۔