چینی حصص جمعرات کو بمشکل آگے بڑھے

جمعرات 20 اکتوبر 2016 17:33

بیجنگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 20 اکتوبر2016ء)مارکیٹ کے رواں ہفتے جاری کئے جانے والے نئے اقتصادی اعدادوشمار کے سلسلے کے اثرات کو ہضم کرنے کے پیش نظر چینی سٹاکس جمعرات کو بمشکل آگے بڑھے۔ بینچ مارک شنگھائی کمپوزیٹ انڈیکس0.01فیصد کی کمی سے 3084.46پوائنٹس پر بند ہوا۔چھوٹا شنزن انڈیکس 0.25فیصد کے اضافے سے 10784.33پوائنٹس پر بند ہوا۔

چین کے نصدق سٹائل انٹرپرائزز پر کاروبار کرنے والا چائنیکس انڈیکس0.38فیصد کے اضافے سے 2193.26پوائنٹس پر بند ہوا ۔کاروباری حجم559.45بلین یوآن (قریباً83.13بلین امریکی ڈالر ) رہا جو کہ گزشتہ روز کے کاروباری حجم 574.63بلین یوآن سے کم ہے ۔ سرمایہ کار قومی شماریارت بیورو کے نئے اعدادوشمار کا جائزہ لے رہے ہیں جن میں بتایا گیا ہے کہ چینی معیشت حکومتی اخراجات اور زبردست ہائوسنگ مارکیٹ کی بنیاد پر مستحکم ہو گئی ہے ۔

(جاری ہے)

ملک کی مجموعی ملکی پیداوار تیسری سہ ماہی میں 6.7رہی جو کہ دوسری سہ ماہی کے برابر ہے ۔ نجی سرمایہ کاری کم رہی جبکہ حکومتی اخراجات اور پراپرٹی کی شرح میں اضافہ ہو گیا ۔ ماحولیاتی حصص میں اضافہ ہو گیا ۔ اینہوئی گووزن ماحولیاتی تحفظ ٹیکنالوجی 10فیصد روزانہ کی حد سے بڑھ کر 26.38یوآن ہوگیا۔ موٹر بائیک کے تیار کنندگان سب سے زیادہ نقصان والوں میں شامل رہے ۔ چائنہ جیالن جو کہ ممتاز موٹربائیک مینوفیکچرر ہے 4.36فیصد سے گر کر8.78یوآن ہو گئی ۔