کول فائر پاور پلانٹ کی بندش کے باعث سری لنکا میں بجلی کا بڑا بحران٬چین مدد کیلئے میدا ن میں آگیا

جمعرات 20 اکتوبر 2016 17:32

کول فائر پاور پلانٹ کی بندش کے باعث سری لنکا میں بجلی کا بڑا بحران٬چین ..

کولمبو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 20 اکتوبر2016ء) سری لنکا کی 50فیصد بجلی پوری کرنے والا واحد کول فائر پاور پلانٹ پیٹروکول تکنیکی خرابی کے باعث بند ہو گیا ٬ سری لنکن حکومت نے مختلف علاقوں میں بجلی کی فراہمی محدود کر دی ٬ چینی ماہرین بجلی کی فراہمی بحال کرنے میں مصروف ۔

(جاری ہے)

چائنہ ریڈیوانٹرنیشنل کے مطابق سری لنکا کا واحد کول پاور پلانٹ پیٹروکول پاور پروجیکٹ تکنیکی خرابی کے باعث بند ہو گیا ہے جس کی وجہ سء سری لنکن حکومت نے مختلف علاقوں میں بجلی کی فراہمی محدود کر دی ہے کیونکہ یہ پاور پلانٹ سری لنکا کا واحد پاور پلانٹ ہے جو پورئے ملک کی 50فیصد بجلی کی کمی پوری کرتا ہے ۔

پیٹروکول کی تکنیکی خرابی دور کرنے کئے لیے چینی کمپنی کے انجینئر اور سری لنکن انجینئر ملکر کام کر رہے ہیں 5دن سے پیٹروکول پر دن رات کام جاری ہے مگر بجلی بحال نہیں ہو سکی ۔

متعلقہ عنوان :