کیسکو انجینئرز آفیسر ایسوسی ایشن جنرل باڈی اجلاس

جمعرات 20 اکتوبر 2016 17:23

کوئٹہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اکتوبر2016ء)کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی(کیسکو)انجینئرزآفیسرایسوسی ایشن کے جنرل باڈی کا اجلاس کیسکوہیڈکوارٹرمیں منعقد ہوا۔اجلاس میں بڑی تعدادمیں انجینئرزاورآفیسرزنے شرکت کیں۔ایسوسی ایشن کے صدرمیرمجیب الرحمن مری نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ انجینئرنصیب اللہ بلوچ کی بازیابی سمیت افسران کی فلاح وبہبودو حقوق کیلئے ٹھوس اقدامات کی ضرورت ہے ۔

انہوںنے کہاکہ خراب حالات کے باوجود فیلڈانجینئرزکی کارکردگی قابل ستائش ہے۔تمام انجینئرز٬افسران اورملازمین کیسکوکی ترقی کیلئے شب و روزمحنت اور کو شش کررہے ہیں ۔انہوںنے صوبائی حکومت سے مطالبہ کیاکہ مغوی انجینئرکی بازیابی کے لئے اپنی کوششیں تیزکرے اورانھیں جلد ازجلد بازیاب کرایا جائے۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہا کہ ایسوسی ایشن اس سلسلے میں بلوچستا ن انجینئرزایسوسی ایشن ٬ کریٹیو انجینئرز٬ینگ انجینئرز٬دی انجینئرزآف پاکستان اور پاکستان انجینئرنگ کونسل کے دوستوں سے مسلسل رابطے میں ہیں۔

جہوںنے ہرممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے ۔ انہوں نے مزیدکہاکہ اس مشکل گھڑی میں انجینئرزاورآفیسرزسیسہ پلائی دیوار کی طرح مضبوط کھڑے ہیں۔ کیسکو انجینئرز کے جنرل سیکریٹری محمدنظام اچکزئی نے پروموشن لسٹ میں کیسکوافسران کے نام نکالے جانے کی پرزوراندازمیں مذمت کرتے ہوئے کہاکہ اب ہماری پروموشن بھی روکی جارہی ہے جوکہ قابل مذمت ہے انہوںنے مزیدکہاکہ موبائل میٹرریڈنگ کو جواز بناکر کیسکوکوبونس سے محروم کیاگیا جوکہ اس صوبے کے عوام محنت کش عوام کے ساتھ ناانصافی ہے۔