جنوبی کوریا میں کام کرنے والے غیر ملکیوں کی تعداد 10 لاکھ سے بھی زائد ہو گئی

جمعرات 20 اکتوبر 2016 17:23

سیئول ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اکتوبر2016ء) جنوبی کوریا میں کام کرنے والے غیر ملکیوں کی تعداد 10 لاکھ سے بھی زائد ہو گئی ہے ۔ جمعرات کو کورین ذرائع ابلاغ کے مطابق ملک میں رہائش پزیر 15 سال سے زائد عمر افراد کی تعداد مئی تک 14 لاکھ 25 ہزار تھی جو کہ اس سے قبل یعنی گذشتہ سال کی تعداد سے 3.7 فی صد زائد ہے ۔

(جاری ہے)

اعدادوشمار کے مطابق جنوبی کوریا میں کام کرنے والے 30 سال سے زائد عمر کے حامل غیر ملکیوں کی تعداد سب سے زیادہ یعنی 29. 2 فی صد ہے۔ 40 سال کی عمر کے حامل غیر ملکیوں کی تعداد 19.5 فی صد تھی ۔ ایک رپورٹ کے مطابق جنوبی کوریا میں اس سال مئی تک ملازمتیں کرنے والے غیر ملکیوں کی تعداد 962000 تک جا پہنچی ہے جو کہ گذشتہ سال کی مئی کے مقابلہ میں 2.6 فی صد زائد ہے ۔