محکمہ بہبو د آبا دی خواتین کو صحت کی بنیادی سہو لیا ت فراہم کر نے کیلئے اقدامات کر رہا ہے ٬ تر جما ن

جمعرات 20 اکتوبر 2016 16:53

لاہور۔20 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اکتوبر2016ء) محکمہ بہبو د آبا دی پنجا ب اپنی خدمات کی فراہمی کے دائرہ کار کو مزید بہتر اور فعال بناتے ہو ئے پسماندہ علاقوںکی خواتین کو بھی صحت کی بنیا دی سہو لیا ت فراہم کر نے کے لیے مو ثر اقدامات کر رہا ہے۔

(جاری ہے)

محکمہ بہبو د آبا دی پنجا ب کے تر جما ن نے بتایا کہ بڑھتی ہوئی آبادی کوکنٹرول کرنے کے لیے جدید سٹریٹجی اختیار کی جارہی ہے چونکہ ماں کی زندگی اور اچھی صحت سے ہی پورے معاشرے کی بہبود مشروط ہے ٬ ذہنی ٬نفسیاتی اور جسمانی طور پر صحتمند عورت ہی اپنے خا ندا ن اور معاشرے کی تشکیل و تکمیل کا فریضہ انجام دے سکتی ہے٬ترجمان نے بتا یا کہ بڑھتی ہوئی آبادی کا مسئلہ حل کرنے کے لیے ہمیں پوری تند دہی سے کام کرنا ہے٬ اس کے لیے طبی اور مذہبی تناظر میں لوگوں کی کونسلنگ بھی ضروری ہے ٬ انہوں نے بتا یا کہ ہما ری کلائنٹس ٹرانسپورٹ لو گو ں کو ہیلتھ سنٹر لا نے اور واپس گھر چھوڑنے کی سہو لت فرا ہم کر تی ہے٬ اس وقت محکمہ بہبود آبا دی کے پنجا ب بھر میں پندرہ سو ہیلتھ سنٹر ز کا م کر رہے ہیں اور 2018ء تک مزید ایک ہزار ہیلتھ سنٹرز بنا ئے جا ئیں گے جن میں سے چا ر سو ہیلتھ سنٹرز بن چکے ہیں۔