اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں 10پیسے کی کمی ریکارڈ

جمعرات 20 اکتوبر 2016 16:53

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اکتوبر2016ء) اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں 10پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی٬ نجی ٹی وی کے مطابق اوپن مارکیٹ میںکاروباری ہفتے کے چوتھے روز امریکی ڈالر کی قدر میں 10پیسے کی کمی ہوئی جس کے بعد اس کی قیمت خرید 105روپے 45پیسے ہو گئی جبکہ اس کی قیمت فروخت 106روپے ہو گئی ہے٬ انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت مستحکم رہی اور اس کی قیمت خرید 104روپے 20پیسے جبکہ قیمت فروخت 104روپے 40پیسے رہی۔

متعلقہ عنوان :