سی ڈی اے کے تعلیمی اسناد تصدیق نہ کرانے والے افسران کو شوکاز نوٹس جاری

جمعرات 20 اکتوبر 2016 16:54

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اکتوبر2016ء) میٹرو پولیٹن کارپوریشن اسلام آباد کے میئر و چیئرمین سی ڈی اے شیخ انصر عزیز کی ہدایت پر ممبر ایڈمنسٹریشن محمد سلمان وڑائچ نے تعلیمی اسناد تصدیق نہ کرانے والے افسران کو شوکاز نوٹس جاری کر دیئے ہیں۔

(جاری ہے)

سی ڈی اے ایڈمنسٹریشن نے اب تک ڈگریوں کی تصدیق نہ کرانے والے افسران کو تین دن کی مہلت دی ہے جس کے بعد عملدرآمد نہ کرانے والے افسران کی تنخواہیں بند کرنے کے علاوہ محکمانہ کارروائی بھی عمل میں لائی جائے گی۔

شیخ انصر عزیز نے تاحال تعلیمی اسناد تصدیق کیلئے جمع نہ کرانے والے افسران کی خلاف ورزی کا نوٹس لیتے ہوئے ہدایت کی ہے کہ ایسے افسران کے خلاف تادیبی کارروائی کی جائے۔ یہ بات یہاں قابل ذکر ہے کہ سپریم کورٹ آف پاکستان اور کابینہ ڈویژن کے احکامات کی روشنی میں تین سال قبل ڈگریوں کی تصدیق کرانے کا عمل شروع کیا گیا تھا۔

متعلقہ عنوان :