ایف آئی اے نے بحرین سے آنے والی پرواز کے 5 پاکستانی مسافروں کو حراست میں لے لیا

جمعرات 20 اکتوبر 2016 16:53

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اکتوبر2016ء) وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی ای) نے بحرین سے آنے والی پرواز کے 5 پاکستانی مسافروں کو حراست میں لے لیا۔

(جاری ہے)

گلف ایئر لائنز کی پرواز جی ایف 770 کے ذریعے یہ مسافر یونان سے آئے تھے۔ ایف آئی اے کے مطابق یہ افراد بغیر ویزا کے یونان میں داخل ہوئے تھے۔ ان افراد میں بھمبر کا عبدالکریم٬ چکوال کا مرزا آفتاب حسین٬ گجرات کے حامد سعید٬ محمد شہناز اور محمد عرفان شامل ہیں۔