ایوان صنعت و تجارت فیصل آباد کا تاجروں کے مسائل کے حل کیلئے تمام وسائل اور صلاحیتیں بروئے کار لانے کا اعلان
رواں مالی سال کے دوران تاجر وں ٬صنعتکاروں اور بزنس کمیونٹی کے مسائل کو حل کرنے کیلئے جامع حکمت عملی وضع کی جائے گی ٬ محمد سعید شیخ
جمعرات 20 اکتوبر 2016 16:51
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ جن مسائل کی نشاندہی کی گئی ان کو ریکارڈ کر لیا گیا ہے جب کہ ان مسائل کو چیمبر کی متعلقہ قائمہ کمیٹی کو بھیجا جائے گا تاکہ وہ ان کا ناقدانہ جائزہ لینے کے بعد ان کے فوری حل کیلئے قابل عمل تجاویز بھی دیں تاکہ چیمبر کے عہدیدار اور مجلس عاملہ کے ممبران مسائل کی اہمیت اور حساسیت کے حوالے سے ان کو وفاقی ٬صوبائی یا مقامی سطح پر اٹھاسکیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ چیمبر آف کامرس اینڈانڈسٹری اپنے مختلف اجلاسوں میں اٹھائے جانے والے مسائل کے حل تک ان کا فالو اپ بھی کرونگاتاکہ چیمبر کے پلیٹ فارم کو بزنس کمیونٹی کے مسائل کے حل کیلئے حقیقی معنوں میں موثر اور فعال بنایا جا سکے ۔انہوں نے چیمبر کے اجلاسوں میں پروٹوکو ل کا خاص خیال رکھنے کی بھی درخواست کی کہ اس دوران کراس ٹاک نہیں ہونی چاہیئے ۔اس سے قبل سابق صدر میاں جاوید اقبال نے کہا کہ اس اجلاس میں جن مسائل کی نشاندہی کی گئی ہے وہ دراصل چیمبر کی منتخب قیادت کا ایجنڈا ہے اور انہیں اس کے حل کیلئے سنجیدہ کوششیں کرنا ہونگی۔ سینئر نائب صدر رانا محمد سکندر اعظم خاں نے کہا کہ فیصل آباد کے مسائل کی فہرست بہت طویل ہے اس لئے ان کے حل کیلئے وزیر اعلیٰ پنجاب سے وقت لینے کی ضرورت ہے ۔انہوں نے کہا کہ تاجروں نے ہمیں منتخب کیا ہے اس لئے ہمیں ہی ان کے مسائل کو حل کرنا ہے ۔انہوں نے سردیوں میںگیس کی بندش کے حالیہ اعلان کا بھی ذکر کیا اور کہا کہ اس مسئلہ کو سنجیدگی سے لے کر متعلقہ وفاقی حکام سے بات چیت کرنے کی ضرورت ہے ۔نائب صدر احمد حسن نے کہا کہ چیمبر کے پلیٹ فارم کو لوگوں کے رویوں میں مثبت تبدیلی لانے کیلئے بھی استعمال کیا جا نا چاہیئے ۔انہوں نے کہا کہ فیصل آباد انتہائی منظم انداز میں تعمیر کیا گیا مگر ہم نے خود اس میں خرابیاں پیدا کیں جبکہ فیصل آباد ترقیاتی ادارہ نے بھی ماسٹر پلان کو فالو نہیں کیا ۔اس مشاورتی اجلاس سے سابق صدر چوہدری محمد نواز ٬انجینئر محمدرضوان اشرف٬ انجینئر سہیل بن رشید ٬شیخ محمد اشفاق ٬ عبدالقیوم شیخ ٬ چوہدری طلعت محمود گجر ٬ خالد پرویز ٬سید ضیاء علمدارحسین ٬حاجی محمد اسلم بھلی٬ چوہدری محمد اصغر ٬ راشد منیر ٬ فیضر نواز فیضی ٬چوہدری محمد اصغر گیراں والا ٬حاجی محمد عابد ٬ محمد عمر ٬ مرزا ہدایت اللہ ٬ مراز محمد افضل ٬ ملک محمد یعقوب اعوان نے بھی خطاب کیا اور مختلف مسائل کی نشاندہی کی ۔مزید تجارتی خبریں
-
100اور 1500روپے والے قومی انعامی بانڈز کی قرعہ اندازی15مئی کوہوگی
-
ملک میں سولر پینل کی قیمتیں مزید کم ہوگئیں
-
متحدہ عرب امارات میں کام کرنے والے پاکستانیوں کی ترسیلات زر میں رواں مالی سال کے پہلے 10 ماہ میں سالانہ بنیادوں پر 5فیصد اضافہ ریکارڈ
-
برائلر گوشت کی قیمت میں32روپے کلو اضافہ
-
100اور1500والے بانڈز کی قرعہ اندازی15مئی کو ہو گی
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 73357پوائنٹ کی نفسیاتی حد عبور کرگیا
-
انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں اضافہ اوپن مارکیٹ میں کمی
-
ملک میں سونے کی قیمت 2 لاکھ 39 ہزار 200 روپے فی تولہ برقرار
-
انٹربینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قیمت میں کمی ریکارڈ
-
بھارتی پیاز کے آتے ہی ملک میں پیاز کی قیمت میں 50 فیصد کمی‘ نجی ٹی وی
-
برائلر گوشت اور فارمی انڈوں کے نرخ
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں مندی کارحجان، انڈیکس 159.38 پوائنٹ کی کمی کے بعد 72601.82 پوائنٹس پربند
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.