نیسلے پاکستان نے 16 بلین روپے کا آپریٹنگ منافع حاصل کیا

جمعرات 20 اکتوبر 2016 16:46

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اکتوبر2016ء) نیسلے پاکستان نے رواں مالی سال کی 30 ستمبر 2016 ء کو ختم ہونے والی نو ماہ کی مدت میں 27.8 فیصد کی مجموعی آمدنی حاصل کی ۔ کمپنی کی کل آمدنی میںمجموعی اضافہ 7.2 بلین روپے کا ہوا۔

(جاری ہے)

نیسلے پاکستان کے حاصل کئے گئے 16.0 بلین روپے کے آپریٹنگ منافع میں گزشتہ برس کی اسی مدت کے مقابلے میں 2.4 بلین روپے کا اضافہ ہوا۔مزید بر آں٬ کمپنی کی فی حصص آمدنی 169.41 روپے سے بڑھ کر 216.47 روپے ہوگئی ۔ سیلز کے شعبے میں نیسلے پاکستان کی آمدنی 84.3 بلین روپے پر رہی٬ جو گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 9.27 فیصد زیادہ ہے۔برآمد کی فروخت 3.6 بلین روپے رہی۔مجموعی منافع مارجن میں گزشتہ برس کی اسی مدت کے مقابلے میں 250 bps کا اضافہ ہوا۔

متعلقہ عنوان :