طلباء اور اساتذہ کاپاکستان آگہی پروگرام کے سلسلہ میں لاہور کا مطالعاتی دورہ

جمعرات 20 اکتوبر 2016 16:46

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اکتوبر2016ء) گورنمنٹ سلیمانیہ پبلک ہائی سکول‘ سمن آباد‘لاہورکے طلباء اور اساتذہ کرام نے نظریہٴ پاکستان ٹرسٹ کے پاکستان آگہی پروگرام کے سلسلہ میں ایوانِ کارکنانِ تحریکِ پاکستان‘ شاہراہِ قائداعظمؒ٬ لاہور کا مطالعاتی دورہ کیا اور تحریک پاکستان کی تصویری گیلری بھی دیکھی۔

(جاری ہے)

دریں اثناء موبائل نظریاتی تعلیمی یونٹس نے دوقومی نظریہ پر لیکچر دینے کے لیے لاسال اسکول سسٹم‘ اپر مال سکیم‘لاہور‘گورنمنٹ دارالنسواں ہائی سکول‘ جیل روڈ‘لاہور‘ یونیک ہائی سکول‘ واپڈا ٹائون‘لاہور‘گورنمنٹ گرلز ہائی سکول‘ شیر شاہ کالونی‘ رائے ونڈ روڈ‘لاہور‘گورنمنٹ بوائز ہائی سکول‘ شیرشاہ کالونی‘ رائے ونڈ روڈ‘لاہور‘لاہور ماڈل ہائی سکول‘ فاروق آباد‘ کاہنہ نو‘لاہور‘گورنمنٹ ایلیمنٹری بوائز سکول‘ کاہنہ نو‘لاہورکا وزٹ کیا۔

ایوانِ کارکنانِ تحریکِ پاکستان لاہور اور مذکورہ بالا تعلیمی اداروں میں مستفید ہونے والے اساتذہ اور طلبہ کی مجموعی تعداد640تھی۔

متعلقہ عنوان :