ضلع ناظم ھنگو ضلعی انتظامیہ اور کنٹریکٹر ایسوسی ایشن کے مذاکرات کرانے میں کامیاب ہوگئے

کسی بھی معاملے میں عوام کے حقوق کو مقدم سمجھنا ٬کسی بھی اختلاف کے باعث ترقی کا عمل متاثر ہو نے کے براہ راست منفی اثرات عوام مفادات کے منافی ہو تے ہیں٬مفتی عبید اللہ

جمعرات 20 اکتوبر 2016 16:45

ھنگو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اکتوبر2016ء) ضلع ناظم مفتی عبیداللہ نے ضلعی انتظامیہ اور کنٹر یکٹرایسوسی ایشن کو مذاکرات کیلئے آمادہ کرلیا۔اعلی سطح اجلاس میں ضلع کونسل اراکین٬تحصیل٬ولیج ناظمین نے بھی شرکت کی۔تفصیلات کے مطابق ضلعی انتظامیہ اور کنٹریکٹر ایسوسی ایشن کے مابین گزشتہ چند روز سے جاری تنائو کے خاتمہ کیلئے ضلع ناظم ہنگو مفتی عبیداللہ کی کوشش بار آور ثابت ہوئے۔

ضلعی سیکرٹریٹ ہنگو میں کنوینئر سید عمر کے زیر صدارت اجلاس میں ضلع کونسل اراکین سمیت تحصیل ناظمین عامر غنی پیائوزار اور ولیج کو نسل ناظمین بھی شریک تھے۔اجلاس میں انتظامیہ اور کنٹریکٹر ز ایسوسی ایشن کے تناو کے باعث ترقیاتی امور کے متاثرہ کن صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔

(جاری ہے)

اس مو قع پر ضلع ناظم مفتی عبیداللہ نے کنٹریکٹرز ایسوسی ایشن کے عہدیدران٬صدر حبیب الرحمن٬گل صاحب شاہ ودیگر کیساتھ ثالثی مذاکرات کرتے ہوئے کنٹریکٹرز حضرات کو انتظامیہ کیساتھ جاری تنائو ختم کرنے کیلئے مذاکرات پر آمادہ کرلیا جس کا باقاعد ہ آغاز کل سے کیا جائیگا۔

ضلع ناظم مفتی عبیداللہ نے کہا کہ کسی بھی معاملے میں عوام کے حقوق کو مقدم سمجھنا کیونکہ کسی بھی اختلاف کے باعث ترقی کا عمل متاثر ہو نے کے براہ راست منفی اثرات عوام مفادات کے منافی ہو تے ہیں۔اس موقع پر ضلعی انتظامیہ کیساتھ مذکرات کیلئے 8 رکنی کمیٹی تشکیل دید گئی جس میں ارشدخان٬نور کریم٬طاہر نور٬سپین زار٬گل صاحب شاہ٬نور سیف٬سید حبیب٬مثل خان٬سمیت ایم پی ایز مفتی سید جنان٬شاہ فیصل٬اور ایم این اے حاجی خیال زمان اور کزئی بھی شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :