چینی رہنمائوں کی لانگ مارچ کی کامیابی کی 80ویں سالگرہ کے موقع پر منعقدہ عوامی میلہ میں شرکت

جمعرات 20 اکتوبر 2016 16:35

بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 20 اکتوبر2016ء) چین کے صدر شی جن پنگ اور دیگر سینئر رہنمائوں نے گذشتہ روز لانگ مارچ کی کامیابی کی 80ویں سالگرہ منانے کیلئے گالا میں شرکت کی ٬ شی جن پنگ ٬ لائی کی چیانگ ٬ لانگ ڈی جیانگ ٬ وائی یو زینگ شینگ ٬ لایو لن شن ٬ وانگ چی شانگ اور زانگ گائولی نے عظیم عوامی حال میں منعقدہ 3000دیگر تماشائیوں کے ہمراہ یہ گالادیکھا ٬ لانگ مارچ ایک فوجی مہم جوئی تھی جو کاشتکاروں اور محنت کشوں کی چین کی کمیونسٹ پارٹی (سی پی سی )کی ریڈ آرمی نے 1934ء سے 1936ء تک کی تھی ٬گالا کے دوران رقص اور گانے سمیت کارکردگیوں کے ذریعے ان مشکلات کو دوہرایا گیا جو ریڈ آرمی نے اس مدت کے دوران برداشت کیں اور قربانیوں یا مشکلات سے قطع نظر سی پی سی کے ارکان کے کمیونزم پر بھرپور یقین کا مظاہرہ کیا گیا ٬ اس کے ذریعے کڑے وقتوں میں قوم کی بچت اور تجدید نو میں سی پی سی کے نمایاں کردار کا بھی مظاہرہ کیا گیا ٬ اکتوبر 1934 ء سے اکتوبر1936ء تک محنت کشوں اور کسانوں کی سپاہ سرخ کے فوجی اپنے اڈوں سے نکل آئے اور کوئو من ٹنگ (قوم پرست پارٹی ) کے محاصرے کو توڑنے اور جاپانی حملہ آوروں کا مقابلہ جاری رکھنے کیلئے دریائوں کے پھیلتے ہوئے سلسلوں ٬ برف پوش پہاڑیوں اور بارانی چراہ گاہوں سے مارچ کیا ٬ بعض نے 12500کلومیٹر تک مارچ کیا ۔

متعلقہ عنوان :