چین کی طرف سے چینی برآمدات پر امریکی اینٹی ڈمپنگ ڈیوٹی سے متعلق ڈبلیو ٹی او رپورٹ کا خیرمقدم

جمعرات 20 اکتوبر 2016 16:35

بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 20 اکتوبر2016ء) چین کی وزارت تجارت نے گذشتہ روز عالمی تجارتی تنظیم (ڈبلیو ٹی او ) کی اس پینل رپورٹ کا خیرمقدم کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ امریکہ نے چین سے برآمدات پر عائد کئے جانیوالے 13اینٹی ڈمپنگ اقدامات میں ڈبلیو ٹی او کے قواعد کی خلاف ورزی کی ہے ۔ وزارت تجارت کے بیان میں کہا گیا ہے کہ ڈبلیو ٹی او کے پینل نے گذشتہ روز جاری کی جانیوالی رپورٹ میں چین کے اہم دعوے کی حمایت کی ہے اور کہا ہے کہ امریکہ نے ہدف بنائی جانیوالی ڈمپنگ اور چینی برآمدات کیلئے الگ الگ شرح مقرر کرنے سے انکار سے متعلق ڈبلیو ٹی او کے قواعد کی خلاف ورزی کی ہے ٬ چین کی طرف سے دسمبر 2013ء میں دائر کی جانیوالی شکایت میں الیکٹرو مکینیکل اور لائٹ انڈسٹریز و دیگر سے متعلق 8.4بلین امریکی ڈالر کی سالانہ برآمدات و مصنوعات شامل ہیں۔

(جاری ہے)

بیان میں کہا گیا ہے کہ چین امریکہ پر زور دیتا ہے کہ وہ ڈبلیو ٹی او کی رولنگز کا احترام کرے اور اس امر کو یقینی بنانے کیلئے کہ چینی کمپنیاں منصفانہ مسابقت کے تجارتی ماحو ل سے لطف اندزو ہوں ٬ تجارتی انسداد ی اقدامات کے غلط استعمال کی تصحیح کرے ۔بیان میں کہا گیا ہے کہ چین پینل رپورٹ کا جائزہ لے رہا ہے اور ڈبلیو ٹی او کے متنازعہ تصفیہ طریقہ ہائے کار پر مبنی فالو اپ کام کررہا ہے ۔

متعلقہ عنوان :