چینی وائی یو اوپیرا کی ہالی وڈ کے ڈولبائی تھیٹر میں پہلی مرتبہ پیشکش

جمعرات 20 اکتوبر 2016 16:35

لاس اینجلس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 20 اکتوبر2016ء) چین کا ہینان وائی یو او پیر ا ’’ چنگ ینگ ریسکیوز دا آرفن ‘‘ نے گذشتہ رات موہنے والی کہانی اور ماہرانہ کارکردگی کے ساتھ منگل کی رات ہالی وڈ ٬لاس اینجلس کے ڈولبائی تھیٹر میں پہلی مرتبہ پیش کیا گیا ٬ یہ اوپیرا جو 2500سے زائد برسوں کیلئے آرٹس کی مختلف قسموں میں دوبارہ ڈالا گیا ہے ٬ ایک شاہی طبیب چنگ ینگ کے بارے میں ایک کہانی بیان کرتا ہے جس نے ایک شخص کے بچے کو بچایا ہے اور اس کے بعد ڈرامائی واقعات رونما ہوتے ہیں ٬ ہینان وائی یو اوپیرا نمبر د و کے ممتاز ثقافتی طائفہ سے محفوظ اس کھیل کے نئے ورشن کو 2002ء کے بعد سے 22مختلف ممالک اور دنیا بھر کے علاقوں میں 1400سے زائد مرتبہ دکھایا گیاہے ٬ چین کے اول درجے کے پرفارمنس فنکار لائی شوجیان کی قیادت میں ’’ چنگ ینگ ریسکیوز دا آرفن ‘‘ 2013ء میں نیویارک براڈ وے تھیٹر سے لے کر دیہاتوں میں چھوٹے سٹیجوں تک ہر قسم کے سٹیج پر کام کیا ہے ۔