نیلم‘سٹی تھانہ پولیس آٹھمقام کی کارروائی‘ ڈگری کالج کے طلباء پر وحشیانہ تشدد ‘درجنوں زخمی ‘6طلباء گرفتار

صحافیوں اور تاجروں کی مداخلت پر گرفتار طلباء کو رہا کردیا گیا

جمعرات 20 اکتوبر 2016 16:34

نیلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 20 اکتوبر2016ء) سٹی تھانہ پولیس آٹھمقام کی دہشتگردی ڈگری کالج آٹھمقام کے معصوم طلباء پر وحشیانہ تشدد درجنوں زخمی 06طلباء گرفتار٬ صحافیوں اور تاجروں کی مداخلت پر گرفتار طلباء کو رہا کردیا گیا ضلعی ہیڈ کوارٹر آٹھمقام پولیس سٹیٹ بن گیا٬ ایڈیشنل ایس ایچ او یعقوب مغل کی طرف سے طلباء کو ننگی گالیاں اور وحشیانہ لاٹھی چارج طلباء کا شاہرائے نیلم بند کر کے احتجاج ٬تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز علی الصبع بوائز ڈگری کالج کے طلباء اپنے موٹر سائیکل پر کالج جارہے تھے کہ ٹریفک انسپکٹر کفائیت کاظمی نے انہیںٹریفک رولز کی خلاف ورزی پر چلان کرتے ہوئے موٹر سائیکل تھانہ پولیس آٹھمقام میں ضبط کرلیا٬ اس اثناء میں طلباء نے کالج میں جاکر اپنے ساتھیوں کو بتایا تو ڈگری کالج بند کرکے طلباء احتجاج پر نکل آئے ایس پی آفس پر پتھرائو کیا گیا اور تھانہ پولیس کے باہر احتجاج کیا گیا ٬ اس دوران پولیس نے طلباء کے موبائل نقدی اور کتابیں رجسٹر چھین لیئے بعد ازاں طلباء نے شاہرائے نیلم بند کرکے احتجاج کیا تو سٹی پولیس آٹھمقام کے ایڈیشنل ایس ایچ او یعقوب مغل نے ہمراء نفری نہتے معصوم طلباء پر بدوں اجازت مجسٹریٹ لاٹھی چارج شروع کردی اس دوران درجنوں طلباء زخمی ہوگے٬ یعقوب مغل نے طلباء کو ننگی گالیاں دیں اور برائے راست لاٹھی چارج کے ساتھ ساتھ طلباء پر پتھرائو بھی کرتا رہا٬ بعد ازاں 06طلباء کو ہمراء کالج یونین کے صدر نجم مشتاق قریشی گرفتار کرلیا۔

(جاری ہے)

طلباء نے اپنے گرفتار ساتھیوں کی رہائی کے لیئے آٹھمقام چوک شہیداں کو بند کرکے شاہرائے نیلم ہر قسم کی ٹریفک کے لیئے بند کردیا۔ پولیس کی بھاری نفری نہتے مظاہرین پر دوبارہ لاٹھی چارج کے لیئے تیار تھی تو اسی دوران تاجر یونین آٹھمقام کے صدر ڈاکٹر خورشید راز٬ صحافی حیات اعوان ٬ سیاسی رہنماء لطف الرحمان قریشی٬ راجہ راشد بصیر اور دیگر بھی موقع پر پہنچ گے طلباء کے ساتھ اظہاریکجہتی کرتے ہوئے پولیس اور طلباء کے درمیان معاملات سلجھا دیے گے ۔

ایس ایچ او سٹی تھانہ آٹھمقام راجہ عنصر سجاد٬ اسسٹنٹ کمشنر آٹھمقام شوکت گیلانی اور طلباء کے درمیان مزاکرات کروائے ٬ گرفتار طلباء کو فی الفور موقع پر ہی رہا کرواتے ہوئے طلباء پر تشدد کرنے والے پولیس اہلکاروں ایڈیشنل ایس ایچ او یعقوب مغل اوردیگر کے خلاف کاروائی کی یقین دہانی پر احتجاج موخر کردیا۔

متعلقہ عنوان :