حلقہ غربی باغ کے تمام مسائل سے آگاہ ہوں ‘عوام کویہا ں کے ایم ایل اے نے جان بوجھ کر نظر انداز کیا ‘حلقہ کے لوگوں نے مسلم لیگ (ن) کے امیداور کو بڑی تعداد میں ووٹ دے کر مسلم لیگ (ن) پر اعتماد کا اظہار کیا‘میں اس حلقہ کا دوتین روزہ تفصیلی دروہ کروںگا جو مسائل اور مطالبات آپ عوام نے میرے نوٹس میںلائیان پر عملی اقدامات شروع کرینگے

وزیر اعظم آزاد کشمیرراجہ فاروق حیدر خان کی غربی باغ کے وفد سے بات چیت

جمعرات 20 اکتوبر 2016 16:34

باغ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 20 اکتوبر2016ء) وزیر اعظم آزاد کشمیرراجہ فاروق حیدر خان نے کہاکہ میں حلقہ غربی باغ کے تمام مسائل سے آگاہ ہوں ۔اس حلقہ کے عوام کویہا ں کے ایم ایل اے نے جان بوجھ کر نظر انداز کیا حلقہ کے لوگوں نے پاکستان مسلم لیگ ن کے امیداور کو بڑی تعداد میں ووٹ دے کر مسلم لیگ ن پر اعتماد کا اظہار کیاہے ۔میں اس حلقہ کا دوتین روزہ تفصیلی دروہ کروںگا جو مسائل اور مطالبات آپ عوام نے میرے نوٹس میںلائیں ہیں ان پر عملی اقدامات شروع کریںگے ۔

حلقہ کے اندر صحت تعلیم رسل وسائل اور پینے کے پانی کی فراہمی کواولین ترجیحات میں اقدامات اٹھاے جائیںگے ۔دھیرکوٹ ہسپتال کو باقاعدہ تحصیل ہیڈ کواٹر کادرجہ دیاجائیگا ۔اس میں ڈاکٹر میڈیکل سٹاف ایمبولینس ادویات بھی فراہم کی جائیں گی ان خیالات کااظہار انہوںنے بدھ کے روز دھیرکوٹ کے دورہ کے دوران فارسٹ ریسٹ ہاوس میں حلقہ غربی باغ کے تمام یونین کونسل کے وفود سے بات چیت کرتے ہوئے کیا ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر وزیر جنگلات آثار قدیمہ ٬وفیشریز سردارمیراکبر خان ٬سابق امیداوار حلقہ غربی باغ راجہ افتخار ایوب راجہ سجاد ایڈوکیٹ کے علاوہ ضلعی انتظامیہ سیمت تمام محکمہ جات کے ضلعی آفیسران بھی موجود تھے ۔وزیر اعظم آزاد کشمیر نے وفود سے بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ تمام یونین کونسل کی وارڈ کی سطح پر کمیٹیاں جوالیکشن کے موقع پر بنائی گئی تھی ان کی وساطت سے مسائل مطالبات تحریری طور پر دیے جائیں ہم سوفیصد تمام مسائل کو عملی جامع پہنانے کے لیے اقدامات کریںگے ۔

جن علاقوں میں صحت ٬تعلیم اور سٹرکیں اورپانی کے سپلائی کے سکیمں نہیں ہیں ان کوترجیجی بنیادوں پر حل کیاجائیگا ۔عوام جو ضروری مسائل ہیں ان کوترجیجی نمبرایک میں رکھیں تاکہ ان کو فوری ضرورت کے پیش نظر پورا کیاجائے اور رفتہ رفتہ دیگر مسائل بھی حل کیے جائیںگے انہوںنے عوام سے کہاکہ ہماری حکومت کو پانچ سال کے لیے بھاری منڈیٹ دیے کر اسمبلی میں پہنچایاہے اور الیکشن کے موقع پر جووعدے ہم نے کیے ہیں ان پر سو فیصد عمل درآمد کیاجائیگا ۔

عوام کو میرٹ کے مطابق ملازمیتیں بھی فراہم کی جائیںگی۔وزیراعظم آزاد کشمیر نے تحصیل ہیٖڈ کواٹرکا بھی دورہ کیا جہاںپر ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر آفتاب اور ایم ایس ڈاکٹر اظہر شبیر نے تحصیل ہیڈ کواٹر کے بارے میں وزیر اعظم کومکمل برئیفنگ دی ۔ایم ایس نے بریفنگ دیتے ہوئے وزیر اعظم کو بتایاکہ دھیرکوٹ آرایچ سی ہے جبکہ اس کوتحصیل ہیڈکواٹر ہستپال کا نوٹفیکشن ہوا ہے تحصیل ہیڈ کواٹر ہستپال میں مطلوبہ ڈاکٹرز نرسنگ سٹاف اور ادویات نہیں فراہم ہوئی ہیں جس کے باعث سخت مشکلا ت کاسامنا ہوتاہے ہستپال میں ایمبولنس گاڑی ماڈل 1988ہے جوناقابل رفتارہے ۔

وزیراعظم نے کہاکہ تحصیل ہیڈ کواٹر کی جملہ ضروریات سٹاف کی کمی اور ایمبولنس اور ادویات فراہم کی جائیںگی ڈاکٹر زحضرات اور میڈیکل سٹا ف دل جمی کے ساتھ عوام کی خدمت کو اپنا شعار بنائیں ۔

متعلقہ عنوان :