وزیراعظم فاروق حیدرنے کوٹلہ کے گائوں کھنیاںکی کم عمر طالبہ کی زبردستی کی شادی اور تشدد کانوٹس لے لیا

واقعہ کے ذمہ داران کو قرار واقعی سزا دی جائے‘آئندہ کسی بھی تھانے کی حدود میں اس طرح کا واقعہ یا کسی سے ناانصافی ہوئی تو کارروائی عمل میں لانے میں غفلت کا مظاہرہ کرنے والے ایس ایچ او کو فوری معطل کیا جائیگا ‘وزیراعظم فاروق حیدر خان

جمعرات 20 اکتوبر 2016 16:34

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 20 اکتوبر2016ء) وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ محمد فاروق حیدرخان نے درارلحکومت کے حلقہ ایک کوٹلہ کی یونین کونسل بھیڑی کے گائوں کھنیاںکی کم عمر طالبہ مقدس کی زبردستی کی شادی اور تشدد کانوٹس لے لیا٬ڈپٹی کمشنر نے واقعہ کی مفصل رپورٹ وزیراعظم کو پیش کردی۔ وزیراعظم راجہ فاروق حیدر خان نے کہا ہے کہ اس واقعہ کے ذمہ داران کو قرار واقعی سزا دی جائے۔

(جاری ہے)

آئندہ کسی بھی تھانے کی حدود میں اس طرح کا واقعہ یا کسی کے ساتھ ناانصافی ہوئی اس پر کارروائی عمل میں لانے میں غفلت کا مظاہرہ کرنے والے ایس ایچ او کو فوری معطل کیا جائے گا اور اس طرح کے معاملات میں کسی کی سفارش نہیں چلے گی۔مظلوم کی داد رسی کے لیئے قائم ادارے عوام کے تحفظ اور ان کی سہولت کے لیئے ہیں کسی بھی تھانے میں کسی مظلوم کے ساتھ ناانصافی ہوئی یابااثر افراد کے کہنے پر خواہ وہ کوئی بھی ہوں اور اس کے ساتھ ساتھ غریب لوگوں کے خلاف جانبداری برتنے والوں کوبھی عبرتناک سزا ملے گی۔سرکاری ادارے بالخصوص تھانے عوامی تحفظ کے لیئے ہیں۔پوری ریاست میں آفیسران اور اہلکاران عوام کے خادم بن کر اپنے فرائض سرانجام دیں۔

متعلقہ عنوان :