میاں طاہر جمیل اور رانا ثناء اللہ کے در میان اختلافات میں شدت آگئی

طاہر جمیل نے رانا ثناء اللہ کے خلاف پنجاب اسمبلی میں قراداد جمع کروادی ‘ جے آئی ٹی بنانے کا مطالبہ

جمعرات 20 اکتوبر 2016 16:34

میاں طاہر جمیل اور رانا ثناء اللہ کے در میان اختلافات میں شدت آگئی

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 20 اکتوبر2016ء) مسلم لیگ (ن) کے رکن پنجاب اسمبلی میاں طاہر جمیل اور وزیر قانون رانا ثناء اللہ خان کے در میان اختلافات میں شدت آگئی ‘طاہر جمیل نے رانا ثناء اللہ خان کے خلاف پنجاب اسمبلی میں قراداد جمع کروادی ‘جے آئی ٹی بنانے کا بھی مطالبہ کر دیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق میاں طاہر جمیل اپنے اوپرقاتلانہ حملے کے پیچھے رانا ثناء اللہ خان کا ہاتھ ہونے کا دعویٰ کرتے ہیں جسکی وجہ سے دونوں کے در میان اختلافات میں شدت آگئی اور میاں طاہر جمیل نے پنجاب اسمبلی میں رانا ثناء اللہ خان کے خلاف قر ار داد جمع کرواتے ہوئے انکو فوری معطل کر کے معاملے کی جے آئی ٹی کے ذریعے شفاف انکوائری کا مطالبہ کر دیا ہے ۔