ایم کیوایم پاکستان کے حیدرآباد سیٹ اپ میں دراڑیں پڑ گئیں٬ متعد د ارکان نے ایم کیو ایم لندن سے تعلق جوڑ لیا

جمعرات 20 اکتوبر 2016 16:31

حیدرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اکتوبر2016ء) ایم کیوایم پاکستان کے حیدرآباد کی تنظیمی سیٹ اپ میں دراڑیں پڑ گئیں متعدد ارکان زونل کمیٹی٬ سیکٹر اوریونٹ انچارجز نے ایم کیوایم لندن سے تعلق جوڑ لیا۔

(جاری ہے)

ایم کیوایم پاکستان حیدرآباد کی زونل کمیٹی کیرکن اور سابق نائب ضلعی ناظم ظفر راجپوت کی رہائشگاہ پر جنرل ورکرز اجلاس ہوا جس میں ایم کیوایم لندن رابط کمیٹی کے رکن مومن خان نے شرکت کی ۔

اجلاس میں ایم کیوایم پاکستان حیدرآباد کے متعد سیکٹرانچارجز یونٹ انچارجزنے شرکت کی اجلاس میں مومن خان نے ملکی وسیاسی صورتحال کا ذکرکرتے ہوئے ایم کیوایم کے خلاف ہونیوالی سازشوں سے آگاہ کیا اور کہا کہ ایم کیوایم وہ ہے جس کے بانی قائد الطاف حسین ہیں۔اجلاس میں شہر بھر سے کارکنوں کو منظم اور متحد کرنے اور بانی ایم کیوایم کے پیغام کو پہنچانے کا اعادہ کیا۔