انسداد دہشت گردی کی عدالت نے پروین رحمان کے قتل کیس میں مفرور ملزمان کو اشتہاری قرار دیدیا

جمعرات 20 اکتوبر 2016 16:31

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اکتوبر2016ء) انسدادہشتگردی کی عدالت نے اورنگی پائلٹ پراجیکٹ کی ڈائریکٹر پروین رحمان کے قتل کیس میں مفرور ملزمان کو اشتہاری قرار دے دیا جبکہ گرفتار ملزم پر آئندہ سماعت پر فرد جرم عائد کئے جانے کا امکان ہے ۔جمعرات کو کراچی انسدادہشتگردی کی عدالت میںاورنگی پائلٹ پراجیکٹ ڈائریکٹر پروین رحمان قتل کیس کی سماعت ہوئی ۔

(جاری ہے)

گرفتار ملزم رحیم سواتی کو مقدمے کی نقول فراہم کردی گئیں۔ آئندہ سماعت پر ملزم پر فرد جرم عائد کئے جانے کا امکان ہے جبکہ عدالت نے مفرور ملزمان کو اشتہاری قرار دے دیا ہے ۔ ملزمان میں نور محمد اور احسان الدین شامل ہیں۔ واضح رہے ملزمان کو اقدام قتل پولیس مقابلے اور اسلحہ ایکٹ میں اشتہاری قرار دیا گیا ہے پروین رحمان کو 13 مارچ 2013 میں آفس جاتے ہوئے نشانہ بنایا گیا تھا جبکہ پولیس نے ملزم کو مانسہرہ سے گرفتار کیا تھا جبکہ اس واقعہ پر سپریم کورٹ نے ازخود نوٹس لیا تھا۔

متعلقہ عنوان :