اسداللہ بھٹو کا سینئر صحافی شبیر بھٹو کی وفات پر ان کے صاحبزادوں سے اظہار تعزیت

جمعرات 20 اکتوبر 2016 16:30

سکھر۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اکتوبر2016ء) جماعت اسلامی پاکستان کے نائب امیر ٬ سابق رکن قومی اسمبلی اسداللہ بھٹو نے سکھرمیں سندھی روزنامہ کاوش کے بیور و چیف سینئر صحافی مرحوم شبیر بیدار بھٹو کے فرزند ایاز بھٹو سمیت دیگر صاحبزدگان سے گھر جا کر اظہار افسوس و تعزیت کیا۔

(جاری ہے)

جاری کردہ اعلامیہ کیمطابق امیر ضلع سکھر مولانا حزب اللہ جکھرو٬ این ایل ایف کے صوبائی صدر سید نظام الدین شاہ٬ امیر سکھر شہر سرفراز احمد صدیقی بھی انکے ہمراہ تھے٬ انہوںنے مرحوم کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کی اور دعائے مغفرت و رحمت کی ٬اسدا للہ بھٹو نے مرحوم صحافی شبیر بھٹو کی صحافتی میدان میں خدمات کو خراج عقیدت پیش کیا ۔