اتحادی ممالک داعشی دہشت گردوں کو شام فرار سے روکیں٬عراقی وزیراعظم

فضائی حملوں میں شہریوں کے جان ومال کے تحفظ کو یقینی بنانے کیلیے بہت احتیاط سے کام لے رہے ہیں٬عراقی فورسز

جمعرات 20 اکتوبر 2016 16:27

بغداد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اکتوبر2016ء) عراق کے وزیراعظم حیدر العبادی نے اتحادی ممالک پر زور دیا ہے کہ وہ موصل شہر میں جاری آپریشن کے دوران شام فرار ہونے والے دولت اسلامی ’داعش‘ کے جنگجوؤں کو فرار سے روکیں۔عرب ٹی وی کے مطابق ایک بیان میں العبادی نے کہا کہ اتحادی ممالک کی ذمہ داری ہے کہ وہ شمالی عراق کے شہر موصل میں داعش کے خلاف آپریشن کے دوران وہاں سے شام فرارہونے والے داعشی دہشت گردوں کو پکڑیں اور انہیں شام داخل ہونے سے روکیں۔

ایک ٹی وی انٹرویو میں العبادی نے کہا کہ شام کی طرف فرار ہونے والے داعشی دہشت گردوں کو روکنا عالمی اتحادی فوج کی ذمہ داری ہے۔ادھر دوسری جانب اطلاعات ہیں کہ عراقی فوج نے موصل میں شہریوں کو محفوظ مقامات تک منتقل کرنے کے لیے محفوظ گذرگاہیں قائم کی ہیں۔

(جاری ہے)

عراقی فوج کا کہنا تھا کہ ہم فضائی حملوں میں شہریوں کے جان ومال کے تحفظ کو یقینی بنانے کیلیے بہت احتیاط سے کام لے رہے ہیں۔

عراقی فوج نے انکشاف کیا کہ موصل کی لڑائی کے خاتمے کا کوئی ٹائم فریم نہیں دیا جاسکتا۔ عراق کی تمام فورسز اس آپریشن میں پوری جرات کے ساتھ حصہ لے رہی ہیں۔ العبادی نے ترکی اور عراق کے درمیان تعلقات سے متعلق ایک سوال کے جواب میں کہا کہ ترک فوج کا ہماری فوج کو تربیت دینا قابل تحسین ہے مگر ہمیں ترکی کی عراق میں فوجی موجودگی قبول نہیں۔

متعلقہ عنوان :